تدبیریں‌ناکام ، ڈینگی نے پنجاب میں پنجے گاڑ لیے، مزید 2 مریض جاں بحق، متاثرہ افراد کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کرگئی

راولپنڈی:تدبیریں‌ناکام ، ڈینگی نے پنجاب میں پنجے گاڑ لیے، مزید 2 مریض جاں بحق، متاثرہ افراد کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کرگئی ، اطلاعات کےمطابق ڈینگی کے حملوں‌میں‌مزید اضافہ ہوگیا ہے ، ڈینگی نے پنجاب میں پنجے گاڑ لیے ہیں، آج راولپنڈی میں ڈینگی میں مبتلا بچے سمیت مزید 2 مریض انتقال کر گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی نے آج پنجاب میں مزید دو افراد کی جان لے لی، 12 سال کا ساجد بے نظیر بھٹو اسپتال جب کہ بزرگ شخص ہولی فیملی میں زیر علاج تھے، ایک کا تعلق راولپنڈی دوسرے کا مانسہرہ سے ہے۔مجموعی طور پر ڈینگی سے شہر میں اب تک 28 اموات ہو چکی ہیں۔

ایک دن ڈیوٹی اور پھر تین دن ڈاکٹر غائب،پھر اگر ان کو پابند کریں تواحتجاج

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی کیسز کی تعداد 22105 تک پہنچ گئی، جب کہ ملک بھر میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 49 ہو گئی۔پاکپتن میں بھی باپ بیٹے سمیت چھ مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے، میانوالی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 ہو گئی، یہ متاثرہ مریض راولپنڈی، لاہور میں ڈینگی کا شکار ہوئے تھے۔

کوئٹہ میں بھی ڈینگی کے 6 مریض سامنے آ گئے ہیں، یہ سارے افراد ایک خاندان سے ہیں، محکمہ صحت کا کہنا ہے یہ سب کراچی سے سفر کر کے کوئٹہ آئے، مریضوں کے لیے فاطمہ جناح اسپتال میں خصوصی یونٹ قائم کر دیا گیا ہے۔لسبیلہ میں بھی ڈینگی کے مزید 78 کیسز سامنے آ گئے، بلوچستان میں رواں سال ڈینگی کیسز کی تعداد 2925 ہو گئی،

ایف اے ٹی ایف کاگرین سگنل،پاکستان نے 40 میں‌سے 36 سفارشات پر عمل کردکھایا

محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے ڈینگی سے اب تک 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، کیچ میں سب سے زیادہ 1747 کیسز رپورٹ ہوئے، گوادر میں 872 اور لسبیلہ میں 204 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کے مطابق 917 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ 988 مشکوک مریض ہیں۔

بھٹو کے شہر میں زخمیوں سےبھیانک سلوک، زخموں میں کیڑے پڑ گئے ، مگر بھٹوپھر زندہ ہے

باقی صوبوں کی طرح صوبہ خیبر پختون خوا میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 363 ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران 38 مزید ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، پشاور سے 24 گھنٹوں میں 13 مزید ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2149 ہو گئی ہے۔

ادھر اسلام آباد میں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت ڈینگی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا، انھوں نے کہا 24 گھنٹوں میں اسلام آباد سے ماحولیاتی نمونے اکٹھے کیے گئے ہیں، ڈینگی کے لاروے کی افزایش میں کمی آ رہی ہے۔

Comments are closed.