دینی مدارس کے طلبہ عصری تعلیم میں بھی بازی لے گئے

0
75
madrassah

دینی مدارس کے طلبہ عصری تعلیم میں بھی بازی لے گئے،فیڈرل بورڈ میں اسلام آباد کے کسی سرکاری یا پرائیویٹ اسکول کی پوزیشن نہیں آئی صرف ایک پوزیشن دینی مدرسہ کے طالب علم نے حاصل کی، پوزیشن حاصل کرے والے مدرسہ ادارہ علوم اسلامی نے فیڈرل بورڈ میں پوزیشنز کی نصف سنچری کراس کرلی،ملتان بورڈ کی میٹرک کی تینوں پوزیشنیں بھی دینی مدارس کے طلبہ نے حاصل کیں،ساہیوال،راولپنڈی، بہاولپور سمیت دیگر علاقوں کے دینی مدارس کے طلبہ و طالبات بھی پوزیشن حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں

دینی مدارس کے محنتی اور باصلاحیت طلبہ عصری تعلیم میں بھی اسکولز کالجز کے طلبہ سے بازی لے گئے- فیڈرل بورڈ کی طرف سے جاری کردہ نتائج کے مطابق اسلام آباد شہر کے کسی بھی سرکاری یا پرائیویٹ اسکول کالج نے میٹرک میں پوزیشن حاصل نہیں کی سب پوزیشنز دیگر شہروں اور کینٹ ایریاز کے فیڈرل بورڈ سے ملحقہ اداروں کے حصے میں آئیں جبکہ اسلام آباد سے صرف ایک پوزیشن دینی مدرسہ ادارہ علوم اسلامی کے طالب علم محمد انس نے حاصل کی-محمد انس کی پوزیشن سے ادارہ علوم اسلامی کی فیڈرل بورڈ میں گزشتہ چند برسوں کے دوران حاصل کردہ پوزیشنز کی مجموعی تعداد 51 ہو گئی ہے یوں ادارہ علوم اسلامی نے فیڈرل بورڈ میں پوزیشن حاصل کرنے کا ریکارڈ برقرار رکھا اور نصف سنچری کا ہدف کراس کر لیا ہے-

یاد رہے کہ ادارہ علومِ اسلامی وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ملحق دینی مدرسہ ہے جس کی بنیاد نامور عالم دین مفکر اسلام مولانا فیض الرحمن عثمانی نے رکھی تھی اور ان کی وفات کے بعد مولانا عبداللہ اقبال کی سربراہی میں منتظمہ کمیٹی اس ادارے کا انتظام و انصرام سنبھالے ہوئے ہے-صرف ادارہ علوم اسلامی ہی نہیں بلکہ اسلام آباد کے دیگر جن مدارس میں عصری تعلیم کا اہتمام ہے ان کے طلبہ نے بھی فیڈرل بورڈ میں امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کی ہے-

یاد رہے کہ ملتان بورڈ کے میٹرک آرٹس گروپ کی پہلی تینوں پوزیشنز بھی مدارس کے طلبہ نے حاصل کی ہیں جن میں سے پہلی پوزیشن وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری کے ادارے جامعہ خیر المدارس ملتان کے طالب علم منصب ریاض نے جبکہ مولانا جالندھری کے قریبی عزیز مولانا قاری محمد طیب حنفی کے ادارے جامعہ حنفیہ بوریوالا کے دو طلبہ ذوہیب اصغر اور محمود احمد نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے-ملتان کے علاوہ ساہیوال اور دیگر اضلاع کے مدارس کے طلبہ نے بھی اپنے اپنے بورڈز میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے- صرف طلبہ ہی نہیں بلکہ اس دوڑ میں حافظات بچیوں کا نام بھی شامل ہے چنانچہ راولپنڈی بورڈ میں اقرا حفاظ سکندری اسکول آفندی کالونی کی حافظہ نائمہ فاروقی نے راولپنڈی بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ بہاولپور بورڈ میں مدرسة البنات صادق آباد کی عرفہ تقی نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے- ساہیوال بورڈ میں پہلی پوزیشن جامعة المدینہ کے طالب علم افضال نے،جامعہ دارالحدیث دیپالپور کے امیر حمزہ نے دوسری اور جامعة الفرقان اوکاڑہ کے محمد فیضان نے تیسری پوزیشن حاصل کی- بہاولپور بورڈ میں جامعہ صادقیہ عباسیہ کے طالب علم حافظ عبدالروف نے پہلی پوزیشن حاصل کی-

واضح رہے کہ کچھ عرصے سے اکثر دینی مدارس نے اپنی مدد آپ کے تحت دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کا سلسلہ بھی شروع کر رکھاہے اور تمام مدارس شاندار تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کا مدارس کی طرف رجوع بہت بڑھ گیا ہے اور لوگ بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ مثالی ماحول اور دینی تربیت کے لیے مدارس اور دینی اداروں کا رخ کرنے لگے ہیں-

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری کا کہنا ہے کہ دینی مدارس کے طلبہ کے ساتھ اگر امتیازی رویہ ختم کیا جائے اور انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ جات میں بھی یکساں مواقع میسر آئیں تو وہ زندگی کے ہر شعبہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں-مولانا جالندھری نے مختلف علاقوں کے بورڈز میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ اور ان کے اداروں کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تمام مدارس کے منتظمین سے کہا ہے کہ وہ معیار تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور مزید بہتر سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں-

فیصلے سے ثابت ہوا کہ لاڈلہ ازم آج تک برقرار ہے ، شرجیل انعام میمن

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں، سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کچھ ججز دانا ہوں گے، میں اتنا دانا نہیں، پاکستان کو ایک بار آئین کے راستے پر چلنے دیں، چیف جسٹس

نشان نہ ملنے پر کسی امیدوار کا کیسے کسی پارٹی سے تعلق ٹوٹ سکتا؟ چیف جسٹس

انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

Leave a reply