امریکی صحافی ڈینئل پرل کیس، سپریم کورٹ نے دیا سندھ حکومت کو بڑا جھٹکا

0
25

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں امریکی صحافی ڈینئل پرل کیس کی سماعت ہوئی

سندھ حکومت کی جانب سےفاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے،فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سندھ حکومت نے مجھے خصوصی پراسیکیوٹرمقررکیاہے، جسٹس منظور ملک نے کہا کہ کیا آپ کے پاس ٹرائل کورٹ میں پیش کردہ تمام ریکارڈ ہے؟ہمیں مکمل ریکارڈفراہم کیا جائے،پہلےتفصیلی ریکارڈعدالت میں جمع کروائیں پھرکیس سنیں گے،

جستس منظور ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ڈینیل پرل کے اغواءکوثابت کرنا ہوگا،شواہد سے ثابت کرنا ہوگا کہ مغوی ڈینیل پرل ہی تھا،سندھ حکومت کا دعوی ہے کہ راولپنڈی میں سازش تیار ہوئی،

سپریم کورٹ میں امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی،عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی،سندھ حکومت نے ٹرائل کورٹ کا ریکارڈ جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی

حکومت سندھ اور امریکی صحافی ڈینیل پرل کے والدین نے صحافی ڈینئل پرل کے قتل میں ملوث ملزمان کی بریت سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ سندھ حکومت اور ڈینئل پرل کے والدین کی جانب سے دائر اپیلوں میں عدالت عظمی سے استدعاکی گئی ہے کہ امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس میں ملوث ملزمان کی بریت سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور ٹرائل کورٹ کی جانب سے اس کیس میں ملوث ملزمان کو دی گئی سزائیں بحال کی جائیں

واضح رہے کہ 2 اپریل کو سندھ ہائی کورٹ نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے اغوا کے بعد قتل کے مقدمے میں 4 ملزمان کی دائر کردہ اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے 3 کی اپیلیں منظور کرلیں تھیں جبکہ مرکزی ملزم عمر شیخ کی سزائے موت کو 7 سال قید میں تبدیل کردیا تھا۔

بینچ نے اپنے فیصلے میں 3 ملزمان کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا جبکہ مجرم احمد عمر سعید شیخ المعروف شیخ عمر کی سزائے موت کو 7 سال قید میں تبدیل کردیا تھا۔احمد عمر سعید شیخ کیونکہ پچھلے 18 سالوں سے جیل میں تھے لہٰذا ان کی 7 سال کی سزا پورے وقت سے شمار کیے جانے کے بعد ان کی بھی رہائی متوقع تھی۔

تاہم 3 اپریل کو بڑی پیش رفت سامنے آئی تھی اور محکمہ داخلہ سندھ نے سی آئی اے کے ڈی آئی جی کی درخواست پر چاروں ملزمان کو مزید 90 روز کے لیے دوبارہ حراست میں لینے کا حکم دے دیا تھا۔یہ صحافی کے قتل کیس میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ میں دوسری درخواست ہے۔سندھ حکومت نے 22 اپریل کو صحافی ڈینیئل پرل قتل کیس کا سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔28 اپریل کو سندھ حکومت نے اپنی درخواست کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Leave a reply