کراچی :پاکستان میں ڈالرکی قیمت بڑھتی ہے تو ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے، ڈالرکی قیمت کم ہوتی ہے تو کم ہی چیزیں سستی ہوتی ہیں ،مگراس بار معاملہ اس سے مختلف ہے ، پہلے ڈالر کی قیمت اتنی بڑھ گئی کہ آٹوز گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے پیدوار ہی روک دی یا کم کردی

ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد پاک سوزوکی نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا ہے۔ملک میں کار اسمبلرز گزشتہ 10 ماہ کے دوران گاڑیوں کی قیمتیں 4 مرتبہ بڑھا چکے ہیں تاہم اب ملک میں ڈالر سستا ہوا تو گاڑیاں بھی سستی ہونے لگیں۔ انڈس موٹرز کے بعد اب پاک سوزوکی نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتیں 2 لاکھ روپے تک کم کردی ہیں۔

 

 

 

پاک سوزوکی نے اپنے ڈیلرز کو نئی قیمتوں سے متعلق آگاہ کردیا ہے جس کے مطابق آلٹو وی ایکس (Alto VX) کی قیمت 90 ہزار روپے کمی کے بعد 17 لاکھ 89 ہزار روپے سے گھٹ کر 16 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 20 لاکھ 79 ہزار روپے والی آلٹو وی ایکس آر (Alto VXR) کی قیمت ایک لاکھ 3 ہزار کم ہوکر 19 لاکھ 76 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

سوزوکی ویگن آر کے مختلف ویرینٹز میں ایک لاکھ 47 ہزار روپے، کلٹس کے مختلف ویرینٹس میں ایک لاکھ 45 ہزار روپے تک اور سوزوکی سوئفٹ کے مختلف ویرینٹ میں ایک لاکھ 99 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ سوزوکی بولان اور راوی کے ویرینٹس میں بھی 75 سے 79 ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔

اس سے پہلے انڈس موٹرز نے بھی ایسا ہی اعلان کیا تھا ، اب کچھ حالات سدھرنے شروع ہوئے ہیں اور جولائی کے مہینے میں 7 لاکھ 60 ہزار سے31 لاکھ 60 ہزار روپے قیمت کے زبردست جھٹکے کے بعد انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے ڈالر کے مقابلے روپے کی بحالی کا حوالہ دیتے ہوئے گاڑیوں کی قیمتوں میں 2 لاکھ 60 ہزار سے 11 لاکھ 40 ہزار روپے تک کی کمی کردی۔

انڈس موٹر کمپنی کے سربراہ علی حبیب انتقال کر گئے ، انا للہ و انا الیہ رجعون

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ اپنے ڈیلرز کو جاری کردہ سرکلر میں آئی ایم سی کہا کہ ٹویوٹا کرولا کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں 3 لاکھ 30 ہزار سے 4 لاکھ 40 ہزار روپے تک کی کمی کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ ٹویوٹا یارس کے مختلف ماڈل کی قیمت میں بھی 2 لاکھ 60 ہزار روپے سے 3 لاکھ 10 ہزار روپے تک کی کمی کی گئی۔اسی طرح ٹویوٹا ہائی لکس ریو اور فارچیونر کی قیمتوں میں بالترتیب 6 لاکھ 50 ہزار روپے سے 8 لاکھ 20 ہزار سے روپے اور 9 لاکھ 10 ہزار روپے سے 11 لاکھ 40 ہزار روپے تک کی کمی کی گئی۔

 

آٹو موبائل انڈسٹری سازش کا شکار ،ہنڈا اٹلس اور انڈس موٹرز نے پیداوار روکنے کا

مزیں برآں کرولا 1.6 ایم ٹی، اے ٹی اور یو پی ایس پی ای سی کی نئی قیمتیں 45 لاکھ 69 ہزار 47 لاکھ 89 ہزار روپے اور 52 لاکھ 79 ہزار روپے ہے، جبکہ سی وی ٹی 18، ایس آر اور ایس آر بلیک ماڈلز کی قیمتیں اب 52 لاکھ 69 ہزار، 57 لاکھ 9 ہزار اور 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہے۔

سرکلر کے مطابق یارس ایم ٹی 1.3 کی نئی قیمت 35 لاکھ 39 ہزار، سی وی ٹی 37 لاکھ 69 ہزار، اے ٹی آئی وی ایم ٹی 37 لاکھ 29 ہزار، اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 39 لاکھ 29 ہزار، اے ٹی آئی وی ایم ٹی 1.5 کی قیمت 40 لاکھ 9 ہزار اور اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.5 کی نئی قیمت 42 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ٹویوٹاانڈس نےپاکستان میں پیداواربندکرنےکا فیصلہ کرلیا

اس کے علاوہ ریو 2.8 ایم ٹی کی قیمت 91 لاکھ 69 ہزار، آٹو 2.8 ایم ٹی 96 لاکھ 9 ہزار، فائیو آٹو اینڈ روکو بالترتیب ایک کروڑ 5 لاکھ 99 ہزار اور ایک کروڑ 11 لاکھ 79 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔

ساتھ ہی ساتھ فارچیونر 2.7 جی کی قیمت کم ہو کر ایک کروڑ 15 لاکھ 79 ہزار روپے، 2.7 وی کی ایک کروڑ 32 لاکھ 59 ہزار، سگما 4 کی ایک کروڑ 39 لاکھ 69 ہزار اور لیجنڈر کی نئی قیمت ایک کروڑ 46 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

Shares: