سیشن عدالت میں سانحہ مہران ٹائون کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے.
عدالت نے سرکاری اداروں کو مجرمانہ غفلت کا مرتکب قرار دے دیا ہے، ڈپٹی کمشنر کورنگی، ایڈمنسٹریٹر کورنگی سمیت اہم افسران کا ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم جاری کیا گیاہے، پولیس کو مفرور افسران کو گرفتار کرنے کا حکم جای کیا گیا ہے، مفرور ملزمان میں ڈی سی کورنگی، ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی، جنرل منیجر اے الیکٹرک شامل ہیں، ہیڈ آف نیو کنیکشن کے الیکٹرک، ایگزیکیٹیو انجنیئر کے ڈی اے ذاہد حسین، صفدر علی بھگیو ڈائریکٹر سول ڈیفنس بھی مفرور ہیں، انچارج فائر بریگیڈ اشتیاق احمد بھی مفرور ملزمان میں شامل ہیں.
عدالت کا کہنا تھا کہ اگر تمام ادارے اپنی ذمہ داری ادا کرتے تو معصوم افراد کی جان نہ جاتی، محکمہ لیبر کے افسر کا نام ملزمان کی فہرست سے نکالنے کا حکم جاری کیا گیا ہے، محکمہ لیبر نے فیکٹری کو نوٹس جاری کیا تھا، فیکٹری مالکان کے خلاف لیبر کورٹ میں کیس بھی دائر کیا جاچکا ہے، عدالت نے پولیس چالان منظور کرتے ہوۓ کارروائی کا حکم دے دیا ہے.