ڈیرہ،جنگل زڑکنی سے قتل شدہ نعش برآمد،پولیس نے کئے کاروائیوں میں ملزمان گرفتار

0
58
crime karachi

ڈیرہ اسماعیل خان ،تھانہ درابن کی حدود جنگل زڑکنی سے قتل شدہ نعش برآمد،نعش کی شناخت زکریا ولد گل روز قوم مروت سکنہ زڑکنی سے ہوئی ہے، پڑتال ریکارڈ تھانہ سی ٹی ڈی کرنے پر مذکورہ ٹی ٹی پی گنڈہ پور زڑکنی گروپ کا سر گرم رکن ہے جو پولیس کو دہشت گردی کی مختلف دفعات میں مطلوب تھا۔ملزم ذیل مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری تھا01۔مقدمہ نمبر10مورخہ27.01.2022جرم 324.353.3/4ESA.148.149.7ATA تھانہCTDڈیرہ مقدمہ نمبر 54 مورخ ہ02.05.2022جرم 324.353.148.149.7ATA۔مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تھانہ درابن کی حدود جنگل زڑکنی سے قتل شدہ نعش برآمدہوئی ہے۔نعش کی شناخت زکریا ولد گل روز قوم مروت سکنہ زڑکنی کے نام سے ہوئی ہے۔ پڑتال ریکارڈ تھانہCTDکرنے پر ملزم زکریاولد گل رو زقوم مروت سکنہ زڑکنیTTPگنڈہ پور زڑکنی گروپ کا سر گرم رکن ہے جو پولیس کو دہشت گردی کی مختلف دفعات میں مطلوب تھا۔

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شعیب خان کے احکامات پرڈی ایس پی پہاڑپور فضل رحیم خان گنڈہ پور کی قیادت میں ایس ایچ او پنیالہ سردار عظیم وزیر کی کاروائیاں،4ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شعیب خان کے احکامات پرڈی ایس پی پہاڑپور فضل رحیم خان گنڈہ پور کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ پنیالہ سردار عظیم وزیر نے پولیس نفری کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس کومطلوب ملزمان کفایت اللہ،شبیر پسران عطا اللہ،محمد یوسف ولد کشمیر اقوام بابا خیل سکنہ وانڈا لعلی جبکہ دوسرے مقدمے میں پولیس کومطلوب ملزم شیر اکبر ولد سرور خان قوم مٹھی خیل سکنہ وانڈا گنڈھیر سے1کلاشنکوف بمعہ فٹ میگزین13عدد کارتوس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ پنیالہ پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے پابندسلاسل کردیا ہے ۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شعیب خان کے اشتہاریوں کی گرفتاری کے احکامات دینے پر زبردست الفاظ میں خرا ج تحسین پیش کیاہے اورپولیس کی کاروائیوں کوسراہاہے۔

Leave a reply