ڈیرن سیمی نے اپنے اور جاوید آفریدی کے درمیان اختلافات پر سب کچھ بتادیا

0
37

ڈیرن سیمی نے اپنے اور جاوید آفریدی کے درمیان اختلافات پر سب کچھ بتادیا

باغی ٹی وی :
ڈیرن سیمی نے اپنے ٹوئیٹ میں ان میڈیا رپورٹس کی تردید کردی ہے کہ ان کے اور پشاور زلمی چیرمین جاوید آفریدی کے درمیان کوئی اختلافات ہیں ۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ڈیرن سیمی نے کہا انہیں یقین نہیں آرہا کہ میڈیا میں ان کے جاوید آفریدی کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے لائی گئیں۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ جاوید آفریدی اور وہ بھائیوں کی طرح ہیں اور اسی طرح زلمی ان کے بچے کی طرح ہیں اور میرے اورزلمی کے درمیان کوئی نہیں آسکتا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں پشاور زلمی کے ہیڈکوچ. محمد اکرم نے ٹیم میں کسی بھی اختلاف کی تردید کی اور کہا پہلے دن کی طرح پشاور زلمی ایک فیملی کی طرح ہے۔ ڈیرن سیمی کو ریسٹ کرانا میرا فیصلہ تھا اور ڈیرن سیمی بھی اس کے حق میں یے۔ دو دن پریکٹس سیشنز میں ڈیرن سیمی اپنی فٹنس اور فارم پر محنت کریں گے۔ کھلاڑیوں کو ریسٹ کرانا کوئی نہیں بات نہیں . ہیڈ کوچ محمد اکرم نے کہا کہ ڈیرن سیمی کو ریسٹ کرانا میرا فیصلہ تھا، سیمی فارم اور فٹنس کے لیے نیٹس میں کام کررہے ہیں،

Leave a reply