ڈی جی سول ایوی ایشن مشکل میں پھنس گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہواز بازی کا اجلاس پارلیمنٹ لاجز میں ہوا

قائمہ کمیٹی برائے ہوا بازی میں اراکین کو ایوی ایشن سیکٹر میں درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا گیا، اجلاس کی‌ صدارت سینیٹر ہدایت اللہ نے کی، اجلاس میں سینیٹر بہرہ مند تنگی نے ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضیٰ عباسی کی تقرری کے حوالہ سے بات کی اور کہا کہ ڈی جی کو غیر قانونی طور پر عہدے پر بٹھایا گیا ہے قائمہ کمیٹی برائے ہوا بازی نے ایوی ایشن ڈویژن کو نئے ڈی جی کی تعیناتی کیلئے اشتہار جاری کرنے اور موجودہ ڈی جی کو ہٹانے کی ہدایت کردی کمیٹی نے تنخواہوں اور ذاتی عملے کی تفصیلات کا بھی جائزہ لیا۔

حیدرآباد میں پی آئی اے بکنگ آفس کی بندش کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ آفس کو لاگت میں کمی کے باعث بند کیا گیا۔ پی آئی اے انتظامیہ شہر اور گردونواح کے لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے حیدرآباد میں ایک سمارٹ آفس کے قیام کے لیے کام کر رہی ہے۔ یہ دفتر ایک ماہ کے اندر فعال ہونا چاہیے۔

ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران پرندوں کے ٹکرانے کے معاملے کا جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی کا خیال تھا کہ اس سلسلے میں بین الاقوامی بہترین طریقہ کار کو اپنانا چاہیے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک فورم تشکیل دیا گیا ہے۔ ہوائی اڈوں اور ائیر بیسز کےاطراف پرندے گندگی کے باعث جہازوں سے ٹکراتے ہیں اس حوالے سے مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی گئی ہے

پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں میں تاخیر کی وجوہات کا جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی کو بتایا گیا کہ گزشتہ دو ماہ میں بین الاقوامی پروازوں میں 60 فیصد تاخیر دیکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ امیگریشن سے متعلق مسائل بھی سامنے آئے ہیں جس کے دوران مسافروں کو پروازوں سے اتار دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے کو آن بورڈ لیا گیا ہے اور انہوں نے جلد از جلد مسائل کو کم کرنے کے لیے پالیسی بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ برس ماہ نومبر میں ڈی جی سول ایوی ایشن کی تعیناتی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات ایوان میں پیش کی گئی تھی، وزارت ہوا بازی کی جانب سے ایوان میں بتایا گیا تھاکہ ڈی جی سول ایوی ایشن کیلئے 18 امیدواروں کا انٹرویو لیا گیا ،ایک بھی امیدوار ڈی جی عہدے کیلئے اہل نہیں تھا،ڈیپوٹیشن پر خاقان مرتضٰی کو سول ایوی ایشن اتھارٹی میں لایا گیا اہل امیدوار نہ ملنے پر خاقان مرتضٰی کو ڈی جی تعینات کیا گیا خاقان مرتضٰی کی تنخواہ 6 لاکھ 92 ہزار روپے ہیں،

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

نئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تعیناتی کے خلاف درخواست،عدالت نے بڑا حکم دیا

طیارہ حادثہ ،چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے انکوائری کیلئے اضافی نکات بھیج دیئے

Shares: