ڈی جی آئی ایس آئی کی ان کیمرہ بریفنگ کا اعلامیہ جاری

باغی ٹی وی : اسپیکرقومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا.اعلامیے کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی نے ملک کی سیاسی و پارلیمانی قیادت، رہنماوں اور اراکین کو اہم خارجہ امور بریفنگ دی.

بریفنگ میں داخلی سلامتی، اندرونی چیلنجز، مسئلہ کشمیر اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے متعلق بھی بتایا گیا تھی . پاکستان نے افغان امن عمل میں نہایت مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا،پاکستان کی کوششوں سے امریکہ اور طالبان کے درمیان بھی بامعنی گفت و شنید کا آغاز ہوا. افغانستان میں پائیدار امن و استحکام دراصل جنوبی ایشیا میں استحکام کا باعث بنے گا،

بریفنگ کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان افغانستان میں عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت کا ہر سطح پر خیر مقدم کرے گا، پاکستان افغان امن کیلئے اپنا ذمہ دارانہ کردار جاری رکھے گا، پاکستان کی سرزمین افغانستان میں جاری تنازعہ میں استعمال نہیں ہو رہی، امید ہے افغانستان کی سرزمین بھی پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی،

بریفنگ کے اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ افغانستان کی سرحد پر 90 فیصد باڑ کا کام مکمل کر لیا ہے ، کسٹمز اور بارڈر کنٹرول کا بھی موثر نظام تشکیل کیا جا رہا ہے،سیاسی و پارلیمانی قیادت نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا،اراکین کی سفارشات کو سیکیورٹی پالیسی کا اہم حصہ گردانا جائے گا،

Shares: