وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 1861 میں پٹڑی لگی تھی اب پہلی بار چین کی مدد سے ہم پاکستان میں نئی پٹڑی لگائیں گے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہو رمیں ہفتہ وار اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے پر اگلے سال کام شروع ہو جائے گا،ایم ایل ون منصوبےسے لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا،ایک سال کے دوران مسافر ٹرینوں سے10ارب روپے کمائے ،اس وقت ریلوے نفع بخش ادارہ ہے،3سال میں ریلوے کا خسارہ ختم کر دیں گے ،جناح ایکسپریس کے ساتھ اکانومی کلاس کے ڈبے لگا رہے ہیں ،
شیخ رشید کی کارکردگی باغی ٹی وی سامنے لے آیا، 136 مسافر ٹرینوں میں سے 72 ٹرینیں خسارے میں
قومی اسمبلی اجلاس، ایک سال میں ریلوے کے کتنے حادثے ہوئے؟ رپورٹ پیش
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ 1861 میں پٹڑی لگی تھی اب پہلی بار چین کی مدد سے ہم پاکستان میں نئی پٹڑی لگائیں گے ،سکھ یاتریوں کیلیے نئی ٹرین چلائیں گے
وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں یہ اللہ کو پتہ ہیں،تین مہینے بہت اہم ہیں، 15 جنوری سے 30 جنوری تک عمران خان چھا جائیں گے، شہباز شریف کبھی ادھر کبھی ادھر ہے، 23سے 26 تک اصل صورتحال بتاؤں گا، ابھی مولانا کی کوئی چیز واضح نہیں ہے،
شیخ رشید نے دی شہباز شریف کو وارننگ، کیا کہا؟
آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ابھی سارے مسئلے خلا میں لٹک رہے ہیں، عمران خان نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا، اللہ کی مدد سے کرنسی کو استحکام دیا، عمران خان نے مودی کو پھنسا دیا، وہ کل ایران پھر ریاض جا رہے ہیں، کشمیر کا کیس لڑا، لوگ مجھے طعنہ دیتے ہیں .
بلاول سے کب تک محبت رہے گی؟ شیخ رشید نے دلی خواہش بتا دی
وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ وقت آیا تو یہ فیصلہ کریں گے کہ سامان آتش بازی کے لئے نہیں، پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن میں نے کہا کہ جنگ ہوئی تو آخری جنگ ہو گی، جنرل آصف غفور کو بیجنگ میں میں نے کہا کہ عوام کشمیریوں پر ظلم نہیں دیکھ سکتی، عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے،کرفیواُٹھے گاتولوگ جان ہتھیلی پررکھ کرنکلیں گے،