ڈی جی خان :کسان بازار،ریونیو، پرائس چیکنگ،فلٹریشن پلانٹس،ای رجسٹریشن، عید انتظامات بارے جائزہ اجلاس

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان)کسان بازار،ریونیو، پرائس چیکنگ،فلٹریشن پلانٹس،ای رجسٹریشن، عید انتظامات بارے جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان بازاروں میں کاشتکاروں کی آسان رسائی کو یقینی بنایا جائے،کسان بازاروں میں حکومتی نوٹیفائیڈ ریٹس پر کھاد،پیسٹی سائیڈز فراہم کی جائینگی،ریونیو افسران پرائس چیکنگ کا ٹارگٹ یقینی بنائیں،کیسز کی پیروی کیلئے جانے والے ریونیو افسران کا میکانزم بنایا جائے،پرائس ورکنگ نہ کرنے والوں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری باردانہ واپس نہ کرنے والوں کیخلاف ایکشن کی رپورٹ دی جائے،عیدالاضحی پر سیل پوائنٹس اور صفائی و ستھرائی پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا،اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ تحصیلوں میں سمر پلانٹیشن کیلئے سائٹس کا وزٹ کریں،شہر میں پودوں کی کیاریوں،کانٹ چھانٹ ،پانی کی فراہمی کو مینج کیا جائے،سرکار سے تنخواہیں وصول کرنیوالوں کو شہروں کی خوب صورتی پر تعینات کیا جائے گا،مہر شاہد زمان لک نے کہا زیرالتوا رجسٹریوں،انتقالات پر روزانہ کی پیشرفت کی رپورٹ دی جائے،فری ٹیوٹا پروگراموں میں طلباء کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے،اسسٹنٹ کمشنرز واٹر سپلائی سکیموں،فلٹریشن پلانٹس کا موقع پر وزٹ کریں،وائیلوایشن ٹیبل کے تحت حکومتی واجبات کی وصولی ممکن بنائی جائے،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کی ورکنگ کو چیک کیا جائے گا،فلڈ بندوں کے ایشوز کو موقع پر حل کیا جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر، محمداسدچانڈیہ،اسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی،زاہد اقبال،غلام مرتضیٰ،محمود مشتاق ، ڈی جی پی ایچ اے طاہر جاوید انصاری ،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی جوادالحسن گوندل،آصف قریشی،ایس این اے زبیر خان،غلام محمد،محمد سلمان،اطہر جلیل،محمد صادق،اختر حسین ودیگر بھی موجود تھے۔

Leave a reply