دھماکے کے چار روز بعد عمران خان کی چینی سفارتخانے آمد
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی چینی سفارت خانہ آمد ہوئی ہے
شاہ محمود قریشی ،شہزاد وسیم اور قاسم سوری بھی عمران خان کے ہمراہ تھے عمران خان نے چینی سفارت خانے کے ناظم الامور سے خصوصی ملاقات کی دہشت گردی کے نتیجے میں چینی اساتذہ کی اموات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا
سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چین ایک مہربان ہمسایہ نہایت اعتماد دوست ہے،پاکستان اور چین کے مابین کثیرالجہتی شراکت داری دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹکتی ہے، دونوں ممالک کے عوام باہم مل کر فتنہ پرور عناصر کو شکست دیں گے،چینی حکومت اور عوام کے ساتھ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کےشریک ہیں،
کراچی دھماکے کے بعد بھی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں نے واقعہ پر اظہار مذمت کیا تھا، دھماکے کے چار روز بعد آج عمران خان نے چینی سفارتخانے کا دورہ کیا ہے
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے بم دھماکے میں 3 چینی شہریوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2چینی باشندوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے، دھماکہ ایک خاتون نے کیا تھا جس کی شناخت ہو چکی ہے کالعدم تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے خاتون خود کش بمبار کی تصویر بھی جاری کی تھی،
کراچی دھماکا، خاتون خود کش بمبار نے کیا، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی
چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،
کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،
جامعہ کراچی: خودکش حملہ آور خاتون کون تھی؟ اہم انکشافات سامنے آگئے،
جامعہ کراچی ،گاڑی میں دھماکہ، تین غیر ملکیوں سمیت چار جاں بحق
کراچی یونیورسٹی میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل
پنجاب یونیورسٹی سے گرفتاری،ساتھی طالب علموں کا احتجاج
کراچی یونیورسٹی دھماکہ،خودکش بمبار خاتون کی آخری ٹویٹ زیر بحث
کراچی دھماکے کا مبینہ سہولت کار شہر قائد سے ہی گرفتار