بالی وڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر نے کرن جوہر کی فلم ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ کی شوٹنگ کو سمیٹ لیا ہے کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنے حصے کا کام مکمل کروا دیا ہے. رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ اس فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں رنویر سنگھ نے دھرمیندر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت پیارے ہیں. فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں اور رنویر کے ساتھ دھرمیندر، شبانہ اعظمی اور جیا بچن نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان بھی اس فلم
میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں۔ 86 سالہ اداکار دھرمیندر نےسوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اور اپنے مداحوں کے لئے لکھا، دوستو آپ کے اشیر واد سے اور نیک خواہشات سے اپنے کام پر واپس آ گیا ہوں. دھرمیندر کی اس پوسٹ کے نیچے ان کے دوستوں فیملی ممبرز اور مداحوں نے کئے ڈھیر سارے کمنٹس. رنویر سنگھ نے لکھا "سب سے پیارا”۔ جبکہ بیٹی ایشا دیول نے لکھا ’’لو یو پاپا‘‘۔ بیٹے بوبی دیول نے "لو یو پاپا” لکھا جبکہ کرن جوہر نے بھی اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں لکھا تھا، ’’ریپ ڈے‘‘۔ یا درہے کہ عالیہ بھٹ کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ تاخیر کا شکار تھی کیونکہ وہ اپنی ہالی وڈ فلم کی شوٹنگ میںمصروف تھیں.’راکی اور رانی کی پریم کہانی’ اگلے سال ریلیز ہوگی.