دھرنا دینے والوں کو ان کی زبان میں جواب دینا چاہئے، فواد چودھری

0
37

دھرنا دینے والوں کو ان کی زبان میں جواب دینا چاہئے، فواد چودھری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک طبقہ نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی قیدی کے طور پر پیش کر رہا ہے، حقیقت یہ ہے کہ شریف فیملی اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے ہمارے ہاں امیر بیمار ہو تو لگتا ہے قیامت آ جائے گی، پاکستان میں جب تک عام آدمی اور سیٹھ کیلئے ایک قانون نہی ہوتا ہم ایک پسماندہ معاشرہ رہیں گے.

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ساری اپوزیشن کا ایک مقصد ہے قوم کے پیسے دیئے بغیر مقدمات سے نکلنا، ہماری غلطی ہے کہ ہم طاقتور طبقات کی بلیک میلنگ میں آ جاتے ہیں ورنہ دھرنا دینے والوں کو انھیں کی زبان میں جواب دینا چاہئے، مٹھی بھر لوگ جو بندر تماشہ لگا کر بیٹھے ہیں انھیں مونگ پھلی نہیں کچھ اور چاہئے۔

شہباز شریف نے آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکال دی

آزادی مارچ، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، شہباز شریف کی مولانا کی حمایت

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں آزادی مارچ داخل ہو گا، ن لیگ او رپی پی نے آزادی مارچ کی حمایت کر رکھی ہے، حکومت نے آزادی مارچ کے حوالہ سے ایک کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے جس کے سربراہ پرویز خٹک ہیں، کمیٹی کا گزشتہ روز اجلاس ہوا،اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان سے کمیٹی کی ملاقات ہوئی اور آزادی مارچ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا.

آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار

مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی

Leave a reply