آئندہ مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ کو حتمی شکل نہیں دی. خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی۔ جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی بجٹ کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی، اس حوالے سے مشاورت جاری ہے، بجٹ پر تمام شعبوں میں بچت پالیسی اپنائی جائے گی۔ خیال رہے کہ آئندہ مالی سال 2023-24 کا بجٹ رواں ماہ پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت منعقد ہوا۔ جس میں وزارت مواصلات کی سمری پر حیدرآباد سکھر موٹروے کی بلٹ، آپریٹ اینڈ ٹرانسفرکی بنیادپرتعمیر کے ضمن میں حکومت پاکستان کی 9500 ملین روپے کے ضمانت کے اجراء کی منظوری دی گئی۔این ڈی ایم اے کی سمری پرای سی سی نے کسی بھی قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے ریلیف آئٹم کے سٹاک کی خریداری کیلئے 12 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں وزارت قومی صحت خدمات کی 49 نئی ادویات کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت کی فکسیشن کے حوالہ سے سمری پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔شرکاکوبتایاگیا کہ ان ادویات کی قیمتیں پڑوسی ممالک کے مقابلہ میں کم ہے اوران میں سے زیادہ ترادویات پہلی بارمتعارف کرائی جارہی ہے، ای سی سی نے سمری کی منظوری دیدی۔

اجلاس میں نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ منصوبہ کیلئے وزارت ہوا بازی کیلئے 839.12 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔اسی طرح اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیلئے 120.450 ملین روپے، مختلف ذرائع سے حاصل خدمات کی مد میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیلئے 14 کروڑ 5 لاکھ 84 ہزار 175 روپے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ وزارت انسانی حقوق کیلئے 116.49 ملین روپے، وزارت اطلاعات و نشریات کیلئے 70 کروڑ روپے، پشاور کے علاقہ شاکس میں فاٹا لیویز سنٹر کے قیام کیلئے 48 ملین روپے، یو این امن مشن میں خدمات سرانجام دینے والے سول آرمڈ فورسز کو ادائیگیوں کیلئے وزارت داخلہ کو 470.82 ملین روپےکی منظور دی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
اسی طرح خیبرپختونخوا کے علاقہ مچنی میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کیلئے تربیتی کیمپ کے قیام کی مد میں 66.336 ملین روپے، وزارت داخلہ کیلئے 347.99 ملین روپے، سوات میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے 49.5 ملین روپے، جامشورو کول فائرڈ پاور پراجیکٹ کیلئے 9 ہزار 145 ملین روپے، وزارت پارلیمانی امور کیلئے 48.429 ملین روپے اور نیکٹا کیلئے 110.653 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی۔

Shares: