ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نےٹریفک پولیس کی سہولت کے لیےموبائل ٹوائلٹ اور سائیکل اسکواڈ کا افتتاح کردیا

0
22

کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کے لیے موبائل ٹوائلٹ فراہم کیا گیا ہے جب کہ اب صدر میں ٹریفک پولیس اہلکار سائیکل پر بھی گشت کرتے دکھائی دیں گے۔
کراچی میں ڈیوٹی کے دوران ٹریفک پولیس اہلکاروں کے اہم مسئلے کے حل کیلئے ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا کی ہدایت پر موبائل ٹوائلٹ فراہم کردیا گیا ہے جب کہ شہر کے صدر جیسے مصروف علاقوں میں ٹریفک جام کھلوانے کیلئے سائیکل اسکواڈ متعارف کرایا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اقبال دارا نے میٹروپول ٹریفک چوکی پر دونوں سہولیات کا معائنہ اور افتتاح کیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر کئی کئی گھنٹے تک کھڑے ہو کر ڈیوٹی کے دوران ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ٹوائلٹ جانے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کیلئے تجرباتی طور پر ایک موبائل ٹوائلٹ تیار کیا گیا ہے جس میں واش بیسن اور ٹوائلٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ موبائل ٹوائلٹ شہر میں گشت کرے گا، اسے ایسی جگہوں پر کچھ دیر تک روکا جائے گا جہاں ٹریفک پولیس اہلکاروں کیلئے آس پاس ٹوائلٹ کی سہولت موجود نہیں جب کہ پولیس افسران فون کال کرکے بھی موبائل ٹوائلٹ طلب کر سکیں گے، شہر میں ہنگامی صورتحال کے دوران متعلقہ علاقے میں موبائل ٹوائلٹ رکھا جائے گا۔ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ صدر جیسے مصروف ترین علاقے میں ٹریفک جام کھلوانے کیلئے پولیس کی گاڑی یا ہیوی موٹر بائیک پر افسران کا پہنچنا مشکل ہوتا ہے جس کیلئے ابتدائی طور پر ایک سائیکل اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں 5 سائیکل سواروں کی صدر کے علاقے میں ڈیوٹی لگائی گئی ہے، مخصوص یونیفارم پہنے سائیکل اسکواڈ کے اہلکار گشت بھی کریں گے اور جس علاقے میں ٹریفک جام کی شکایت ملے گی وہاں سائیکل پر پہنچ کر فوری طور پر ٹریفک بحال کریں گے

Leave a reply