ڈیجیٹل پاکستان کا وزیراعظم کا خواب، پنجاب پولیس بازی لے گئی
ڈیجیٹل پاکستان کا وزیراعظم کا خواب، پنجاب پولیس بازی لے گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس کی جدید فیچرز سے آراستہ نئی ویب سائٹ کے افتتاح کے موقع پر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے میں قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو پولیسنگ سے متعلق سہولیات کی بروقت فراہمی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ اس کے بغیرماڈرن پولیسنگ کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے مزیدکہاکہ یوزر فرینڈلی اپروچ کے تحت کام کرنے والی پنجاب پولیس کی نئی ڈیجیٹل ویب سائٹ سمارٹ اینڈ جدید پولیسنگ کے عمل کونہ صرف مزید تیز کرے گی بلکہ شہریوں کی مشکلات کے بروقت ازالے، اطلاعات کے بلاتاخیر حصول سمیت دیگر سروس ڈلیوری کی با آسانی فراہمی سے پولیس اور عوام کے درمیان باہمی تعلق کو مضبوط سے مضبوط تر بنائے گی ۔
اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی آپریشنز انعام غنی سمیت پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی ) کے افسران موجود تھے ۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنز انعام غنی نے آئی جی پنجاب کو نئی ویب سائٹ کے فیچرز کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی آئی ٹی بی کے اشتراک سے شہریوں کی سہولت کیلئے پولیس ویب سائٹ کو نئے فیچرز کے ساتھ جدیدڈیجیٹل انداز میں پیش کیا گیا ہے جس میں عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق پولیس کے سافٹ امیج اور پبلک سروس ڈلیوری سے متعلقہ پراجیکٹس کو نمایاں رکھا گیا ہے جس سے صارفین انفارمیشن کے بروقت حصول کے ساتھ ساتھ بہترین سروس ڈلیوری سے مستفید ہوسکیں گے ۔
انہوں نے مزید بتایاکہ نئی جدید ترین ویب سائٹ میں پولیس خدمت مراکز،8787کمپلینٹ سنٹر، 15ایمر جنسی سروس، راستہ ایپ اور 89.8ایف ایم ریڈیو کو ویب سائٹ کے ساتھ انٹی گریڈ کیا گیا ہے جبکہ نئی ویب سائٹ کے لنک punjabpolice.gov.pk پر موجود نئے فیچرز کے ذریعے اب شہری صوبے کے کسی بھی ضلع میں درپیش مسئلے سے متعلق ای کمپلین بھی درج کروا سکیں گے۔
پنجاب پولیس کی نئی ویب سائٹ کا لنک https://t.co/kQNBgUBAlb ہے۔
نئی ویب سائٹ سےشہری کسی بھی واقعہ کو رپورٹ کرنے کے علاوہ خدمت مراکز پر دستیاب تمام سہولیات بذریعہ ویب سائٹ حاصل کر سکیں گےاورانفارمیشن کے بروقت حصول کے ساتھ ساتھ بہترین سروس ڈلیوری سے مستفید ہوسکیں گے۔@GOPunjabPK https://t.co/8PqkbnJG3h— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) December 25, 2019
انہوں نے مزید بتایا کہ صوبے بھر سے شہری کسی بھی واقعہ کو پولیس ایکشن کیلئے رپورٹ کرنے کے علاوہ خدمت مراکز پر دستیاب تمام سہولیات بذریعہ ویب سائٹ حاصل کر سکیں گے جبکہ اس کے علاوہ نئی جدید ویب سائٹ پر تمام آر پی اوز ، سی پی اوز اور ڈی پی اوز دفاتر اور افسران کے ٹیلی فون نمبرز بھی موجود ہونگے ۔
سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل
سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی
سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟
سانحہ پی آئی سی،وکلاء نے حملہ کیوں کیا؟ عدالت میں ایسا انکشاف سامنے آیا کہ جج بھی دنگ رہ گئے
آئی جی پنجاب نے نئی جدید ویب سائٹ کی ورکنگ کے آغاز کو عوام کی سہولت اور راہنمائی کیلئے بہترین کاوش قرار دیتے ہوئے کہاکہ عوام کی سہولت کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مزید پراجیکٹس شروع کئے جائیں تاکہ شہریوں کے قیمتی وقت کے ساتھ ساتھ سرمائے کو بچایاجاسکے اور ترقی یافتہ ملکوں کی طرز پر فاسٹ ٹریک پولیسنگ کا عمل تیزی سے پروان چڑھ سکے ۔
آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کام کرے گا وہ رہے گا کرائم کنٹرول نہ کرنے والے آفسران اپنا بندوبست کرلیں،لاہور میں بڑھتے ہوئے کرائم پر کنڑول کیا جائے گا خدا کا شکر گزار ہوں جس نے عزت بخشی .پولیس کا کام ریاست کی اہم ذمہ داریوں میں سے ایک ادا کرنا ہے ،پولیس کا کام قانون کی برابری اور قانون کا اجراء اور عمل داری ہے ،پروفیشنلزم میں احتساب بھی شامل ہے ،قانون کی کتاب واضع ہے کہ کیا غلط اور صحیح ہے
آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ جو قانون کی کتاب کو تسلیم نہیں کرتا اسے ہمارے ساتھ رہنے کا کوئی حق نہیں ،جو یہ سمجھتا ہے کہ وردی کے زور پر سب کچھ کرسکتا ہوں اس کا احتساب ہونا ضروری ہے ، پولیس کا احتساب میڈیا بھی کرتا ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ پولیس احتساب کے موجودہ نظام کو مزید بہتر بنائے ، گیارہ کروڑ لوگوں کی حفاظت کوئی معمولی کام نہیں ، مجھے یقین ہے کہ جیسا بھی کام ہورہا ہے اسے مزید بہتر کیا جاسکتا ہے
تھانہ کلچر میں تبدیلی، وزیراعظم نے دی آئی جی پنجاب کو اہم ہدایات