ڈیجیٹل سگنیچر کیلئے سرٹیفیکیشن اتھارٹی کا اجرا

0
35

وزارت آئی ٹی نے آن لائن ڈیٹا مزید محفوظ بنانے کے لیے ڈیجیٹل سگنیچر سرٹیفیکیشن اتھارٹی کا اجرا کردیا ہے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے این ٹی سی اور ای سی اے سی کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان کو ڈیجیٹل اکانومی میں تبدیل کرنے کا عمل جاری ہے۔ ڈیٹا اور تمام ڈیجیٹل ٹرانزکشنز کے تحفظ کیلئے ریگولیٹری فریم ورکس کی تشکیل ناگزیر ہوگئی ہے۔اس مقصد کے لیے پاکستان میں پہلی بار سرٹیفیکیشین اتھارٹی کا اجراٗ کیا جارہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

وفاقی وزیرآئی ٹی سید امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ سرٹیفیکیشن اتھارٹی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کوڈیجیٹل سگنچر سرٹیفیکیٹ جاری کرے گی۔ اس طرح سائبراسپیس میں صارفین کی سیکیورٹی اور تصدیق کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی معاونت سے پاکستان میں روٹ سرٹیفیکیشن اتھارٹی قائم کی ہے۔فی الوقت پبلک انفراسٹرکچر کی بنیاد پر ڈیجیٹل سگنیچر واحد ٹیکنالوجی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی محفوظ اور معتبر الیکٹرانک ٹرانزکشنز کے لیے الیکٹرانک سگنیچر کے معیار پر پورا اترتی ہے۔

علاوہ ازیں اس سے قبل پاکستان کے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کا کہنا تھا کہ ’ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی رفتار کو منصوبہ بندی کے تحت سست کیا جاتا ہے کیوں کہ یہ اتحادی جماعت کے پاس ہے۔‘

Leave a reply