دلیپ تاہل کو دو ماہ کی قید ہو گئی

دلیپ تاہل بالی وڈ کے سینئر اداکار ہیں
0
86
dilip tahil

بالی وڈ‌ اداکار دلیپ تاہل کو دو ماہ کی قید ہو گئی ہے. تازہ ترین رپورٹس کے مطابق اداکار کو مجسٹریٹ کی عدالت نے 2 ماہ کی قید کی سزا سنادی ہے. دلیپ تاہل پانچ سال پہلے شراب کے نشے میں چور ہو کر گاڑی چلا رہے تھے ، اسی نشے میں‌انہوں نے ایک رکشہ کو ٹکر مار دی ، رکشے میں‌ایک خاتون اور ایک لڑکا موجود تھے جو کہ بری طرح زخمی ہوئے تھے ، پولیس نے اداکار کو گرفتار کر لیا تھا ، لیکن انکو بعد ازاں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا. تاہم مقدمہ چل رہا تھا.

اور اب اداکار کو دو ماہ کی قید سنائی گئی ہے.” جس وقت نشے میں دھت دلیپ تاہل نے رکشے کو اپنی گاڑی سے ٹکر ماری تھی اس کے بعد ڈاکٹروں نے دلیپ تاہل کا چیک اپ کیا ”اور عدالت میں جا کر بیان دیا کہ دلیپ تاہل کی گاڑی سے شراب کی بدبو آرہی تھی اور اداکار بھی نشے کی حالت تھے۔یاد رہے کہ دلیپ تاہل بالی وڈ کے سینئر اداکار ہیں انہوں نے منفی اور مثبت ہر طرح‌کے کردار کرکے شائقین کے دل جیتے.

آج فلسطین تو کل ہم بھی ظلم کا شکار ہو سکتے ہیں زارا نور عباس

میں‌نے کراچی میں‌اپنا ریسٹورانٹ شروع کیا ہے فاطمہ آفندی

اداکارائوں کو امیر مرد سے محبت ہوتی ہے سلیم معراج

Leave a reply