دلیپ کمار طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال داخل

اداکار دلیپ کمار کی طبعیت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں منتقل ہو گئے-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کو سانس لینے میں تکلیف ہورہی تھی جس کے باعث انہیں ممبئی کے ہندو جا اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔
https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1401417347592691715?s=20
اداکار دلیپ کمار کی طبعیت خرابی کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خبر دی گئی-

لیجنڈ اداکار کے مینجر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ دلیپ صاحب کو معمول کے ٹیسٹ اور چیک اپ کے لیے ہندو جا اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ انہیں سانس لینے میں دشواری محسوس ہورہی تھی۔

مینجر نے بتایا کہ ڈاکٹر نتن گوکھلے کی سربراہی میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی ٹیم ان کی دیکھ بھال پر معمور ہے۔ براہ کرم دلیپ صاحب کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور سلامت رہیں۔

واضح رہے کہ 98 سالہ اداکار کو گزشتہ ماہ بھی معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں سے انہیں دو دن بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

Leave a reply