ڈسکشن کرتے رہنا ہے یا سیلاب متاثرین کی مدد بھی کرنی ہے؟‌ جگن کاظم

0
42

اداکارہ ، ماڈل و میزبان جگن کاظم نے کہا کہ جیسا کہ ہم سب کو پتہ ہے کہ پاکستان ڈوب رہا ہے اور یہ ہم سب کے لئے یہ لمحہ فکریہ ہے ، لیکن میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم نے ٹی وی اور سوشل میڈیا پر خبریں ہی دیکھنی ہیں ، ہونے والی تباہی اور بربادی کو ڈسکس کرنا ہے یا باہر نکل کر مدد بھی کرنی ہے؟‌ جگن کاظم نے کہا کہ ہر کسی کے پاس اربوں کروڑوں روپے نہیں ہیں لیکن ہر کسی کے پاس ایکسٹرا کپڑے ضرور ہوتے ہیں جن کو سیلاب متاثرین کے لئے بھیجا جا سکتا ہے. کسی کے پاس کچھ دینے کو نہیں بھی ہے تو یہ دیکھیں کہ گھر میں کونسی ایسی چیزیں ہیں جن کا استعمال نہیں ہوتا وہ چیزیں سیلاب متاثرین کو دے دیں. صاحب استعداد لوگ جتنا ہو سکے مدد کریں ، کسی کے پاس اگر کوئی پن بھی ہے تو

عطیہ کردیں، اس وقت ہر طرف پانی ہے لیکن پینے کے لئے ایک قطرہ بھی نہیں ہے. فارما سوٹیکل والے ادویات کے لئے اور ڈیزائنرز کپڑوں کے لئے آگے بڑھیں ، دودھ ، جوسسز ، بسکٹس اور جو بھی بھیجا جا سکتا ہے خدا کے لئے بھیجیں اور اپنی ساری مدد کسی مستند جگہ پر دیں تاکہ آپ کی عطیہ کی ہوئی چیزیں حقداروں تک پہنچ سکیں. جگن کاظم نے کہا کہ یہ وقت صرف سیلاب متاثرین کے لئے نہیں ہم سب کے لئے مشکل ہے ہم سب کو اس سے مل جل کر نکلنا ہو گا.

Leave a reply