اقتصادی و معاشی ترقی کیلئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی، چیئرمین سینیٹ

0
39

اقتصادی و معاشی ترقی کیلئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی، چیئرمین سینیٹ
چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی سے قطر کے سفیر شیخ سعود عبدالرحمن الثانی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ نے سفیر کو خوش آمدید کہا۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور قطر خطے کی ترقی و خوشحالی کا مشترکہ ویژن رکھتے ہیں۔تجارتی، سفارتی و ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے قطر کے سفیر سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی و معاشی ترقی کیلئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی اور قطر میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان رابطہ کاری میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ہماری خواہش ہے کہ تجارتی، ثقافتی و کثیر الجہتی تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے۔ ملاقات میں اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے اور معاشی روابط کو نئی بلندیوں پر لے جانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااھل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ 

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

قطر کے سفیر شیخ سعود عبدالرحمن الثانی نے پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر افسوس اور پاکستان سے مکمل یک جہتی کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ امدادی کاموں میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے، بین الاقوامی برادری اور خصوصاً قطر کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان اور دیگر دوسرے صوبوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔تمام ادارے مشکلات کے باوجود ریلیف کے کاموں میں دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قدرتی آفات کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ممالک کو ایک ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ قطر کے امیر نے قطر کی مجموعی معاشی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ امیر قطر کی کاوشیں لائق تحسین اور باعث تقلید ہیں اور پارلیمانی، تجارتی اور سماجی پر رابطہ کاری کو مزید تقویت دینے کی خاطر وفود کے تبادلوں پر بھی زور دیا

Leave a reply