بالی وڈ کی پرکشش اداکارہ دیشا پٹانی نے کہا ہے کہ ڈائریکشن ایک مشکل کام ہے، لیکن کرکے بہت مزا آیا . میں نے ایک اپنی ہی ڈائریکشن میں میوزک وڈیو بنائی اسکا ٹیزر جب انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کیا تو بہت اچھا ریسپانس ملا. 21 اگست کو ریلیز ہونے والے گیت ” کیوںفکر کروں” کا ریسپانس دیکھ کر میرا حوصلہ بڑھا ہے ، میں مزید بھی پراجیکٹس ڈائریکٹ کروں گی، انہوں نے یہ بھی کہ فلم کی ڈائریکشن ایک بڑی ذمہ داری ہے. میری فی الحال تمام تر توجہ اداکاری پر ہے مجھے بہت خوشی ہوتی ہے کہ میرے مداح مجھے پسند کرتے ہیں ، انکی تعریف مجھے مزید اچھا کام کرنے پر مجبور کرتی ہے.
یاد رہے کہ دیشا پٹانی کا گیت کا نام ”کیوں فکر کروں“ کو نکھیتا گاندھی نے گایا ہے۔گانے کے بول وایو نے لکھے ہیں جبکہ موسیقی کی دھن ویبھوپانی نے ترتیب دی ہے اور وہی پروڈیوسر بھی ہیں۔میوزک ویڈیو میں ایک جگہ دیشا پٹانی کا وائس اوور بھی ہے۔”دیشا نے اس گانے کے بول کے حوالے سے ایک سوال بھی کیا ہے ”زندگی میں مستقبل نامعلوم ہے، کیا خود پرستی اس پراسراریت کو کھولنے کی کنجی ہوسکتی ہے؟”