پشاور:عدم برداشت ہی ختم ہوگئی ، ہرکوئی چھوٹی چھوٹی بات پر انتقام پر اترآتا ہے، پہلے تو طاقت ورکمزوروںپر جھپٹتے تھے مگر اب کمزور طاقتوروں پر جھپٹ رہے ہیں ، حالت ہی مختلف ہی گئی ہے ،اسی قسم کا ایک واقعہ کے پی میں پیش آیا جہاںپشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈاکٹراورسکیورٹی گارڈ گتھم گتھا ہوگئے۔
"خداپاکستان کی حفاظت کرے”وزیراعظم شہید کردیئے گئے ، کب اور کہاں؟
جمعرات کی صبح ہونے والی اس لڑائی میں ڈاکٹروں نے الزام لگایا کہ انہیں ہسپتال میں داخل نہیں ہونے دیاجارہا تھا۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق ہڑتالی ڈاکٹر ڈیوٹی کرنے والے دیگر ڈاکٹروں کو کام کرنے سے روک رہے تھے۔انھوں نے مزید بتایا کہ کام کرنے والے ڈاکٹروں کو تنگ کیا جارہا تھا۔کشیدہ صورتحال کے باعث اسپتال میں موجود لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
رینجرز طلب ، احتجاج ختم، موٹروے ٹریفک کیلئے بحال،
دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی گارڈز نے ڈاکٹرز کے خلاف ایک محاذ بنا رکھا ہے اور وہ ڈاکٹرز سے اپنے مطالبات منوانا چاہتے ہیں ، بہر کیف اس بات کی تصدیق تو نہیں ہوسکی یہ ضرور ہے کہ اس واقعہ کے بعد پشاور کے اس ہسپتال کی انتظامیہ نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے