ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے ہدایات جاری کردیں

0
100

بھکر ضلع میں گر می کی شدید لہر سے بچنے کیلئے شہری ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل درآمدیقینی بنائیں اور غیر ضروری گھروں سے باہر ہر گز نہ نکلیں تاکہ ہیٹ سٹروک سے محفوظ رہیں۔ یہ بات ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر محمد عبید اللہ خان نے ریسکیو رز کے ایمر جنسی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہی۔ انہوں نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ موجودہ گرمی کی شد ت سے محفوظ رہنے کیلئے حفاظتی اقدامات کو اپنائیں۔

گھروں سے باہر نکلتے ہوئے اپنے سر اور گردن کو ضرور ڈھانپیں، ہلکے پھلکے اور ڈ ھیلے کپڑے پہنیں، پانی کی بوتل اپنے ہمراہ رکھیں اور ORS کا استعمال کر یں۔ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر نے کہاکہ لو لگ جانے یا ہیٹ سٹروک کی صورت میں متاثرہ شخص کو ٹھنڈی جگہ پرپانی سے بھیگی چادر اوڑھا کر ہوا کے رخ لٹا دیں۔ مریض کو بے ہو شی کی حالت میں ہر گز پانی مت پلائیں اور اس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کروائیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ مو سم گرما میں گرمی کی شدت کو کم کر نے کیلئے شہری نہروں کا رخ کر تے ہیں۔

اور بغیر حفاظتی تدابیرکے گہرے پانی میں نہاتے ہیں جو کہ نہایت خطر نا ک فعل ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ نہروں پر نہانے سے گریز کر یں اور بغیر حفاظتی اقدامات کے نہروں پر مت جا ئیں۔ انہوں نے کہاکہ اپنے سے وابستہ لو گوں کو بھی اس سلسلہ میں تنبیہ کر یں تاکہ ان کی قیمتی جانیں محفوظ رہیں

رپورٹ
سید ارسلان حسین بخاری نمائندہ باغی ٹی وی

Leave a reply