پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار شہید

علی مسجد خودکش دھماکے کا سہولت کار مبینہ مقابلے میں ہلاک
0
28

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے ہیں جبکہ حکام کے مطابق لکی مروت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نا معلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

علاوہ ازیں حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں اہلکاروں میں بشیر خان اور سیف علی خان شامل ہیں جبکہ عصمت اللہ، امداد اور انعام اللہ زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کر کے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب خیبر: علی مسجد خودکش دھماکے کا گرفتار سہولتکار مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا، خیبر کے علاقے علی مسجد خودکش دھماکے کا گرفتار سہولت کار ابوذر مبینہ مقابلے کے دوران مارا گیا، سہولت کار کو خودکش جیکٹس کی نشاندہی کیلئے جمرود لے جایا گیا تھا۔

جبکہ سی ٹی ڈی نے دہشت گرد عبداللہ شلمانی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم مقدمے کے متن کے مطابق سہولت کار ابوذر کو خودکش جیکٹس کی نشاندہی کیلئے لے جایا گیا تھا، مقدمے میں کہا گیا کہ جمرود میں دہشت گردوں نے اہلکاروں پر حملہ کردیا، دہشت گردوں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

متن کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ملزم ابوذر مارا گیا، فائرنگ سے پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم یاد رہے کہ 25 جولائی کو جمرود غار اوبہ پل کے علاقے علی مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی شہید ہوگئے تھے۔

جبکہ دھماکے سے مسجد کی عمارت منہدم ہوئی تھی، جب کہ دہشت گرد کا سہولت کار گرفتار کرلیا گیا تھا، علی مسجد جمرود شہر سے 15 کلومیٹر اور پشاور سے 45 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک چھوٹا سا قصبہ ہے، جو پاکستان اور افغانستان کے درمیان بین الاقوامی تجارتی راستے پر واقع ہے، جو پشاور کو سرحدی قصبے لنڈی کوتل اور پھر طور خم بارڈر کراسنگ سے جوڑتا ہے۔

Leave a reply