فیصل آباد میں بیرون ملک جانےکےلئے پیسےنہ دینے پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے دو بڑے بھائیوں کو قتل کردیا۔ گولیوں کی زد میں آ کر بوڑھی دادی بھی شدید زخمی ہوگئی۔ فیصل آباد کے نواحی علاقے کھرڑیانوالہ میں چھوٹے بھائی نے بیرون ملک جانے کے لیے بھائی سے پیسوں کا تقاضہ کیا جس پر ان میں جھگڑا ہو گیا، ملزم نے طیش میں آ کر فائرنگ کرکے دونوں بڑے بھائیوں کی جان لے لی۔
اسلام آباد سیکٹر آئی ٹین فور میں باپ بیٹا گٹر میں گر کر جاں بحق دونوں کی لاشیں نکال لی گئیں ،پندرہ سالہ بیٹا گٹر میں گرا اسکو نکالنے کے لیے باپ نے چھلانگ لگا دی دم گھنٹے سے دونوں جان بحق ،ریسکیو نے لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں pic.twitter.com/yMalxSrsfL
— Farzana Siddique (@Farzana28813073) July 11, 2023
گولیوں کی زد میں آکر بوڑھی دادی بھی زخمی ہو گئی، ڈاکٹرز کے مطابق زخمی ہونے والی بزرگ خاتون کی حالت بھی تشویش ناک ہے، ایس پی بلال سلہری کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کےلے کوششیں جاری ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سیاسی جماعت پر پابندی،ایاز صادق نے اعلان کر دیا
یوکرینی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ جاوید لطیف
جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا
دوسری جانب گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے باپ بیٹے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا ہے اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں باپ اور بیٹے کا گٹر میں گرکر جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا، لواحقین نے واقع کو سی ڈی اے افسران کی غفلت کا نتیجہ قرار دے دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ چیئرمین سی ڈی اور ڈائریکٹر سینیٹیشن کے خلاف درج کرنے کے لیے تھانہ سبزی منڈی میں درخواست جمع کروادی گئی تھی.
تاہم واضح رہے کہ اسلام آباد سیکٹر آئی ٹین میں گٹر میں گرنے سے باپ بیٹے کے جاں بحق ہونے کا معاملے پر لواحقین اور ورثا نے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر احتجاج جاری ہے ،مظاہرین نے میتیں سڑک پر رکھ آئی جے پی روڈ بلاک کر دی ہے، اہل علاقہ نے سی ڈی اے سمیت متعلقہ زمہ داروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ احتجاج میں تاجر برادری کے نمائندے بھی شریک ہیں ۔