میرپورخاص :باغی ٹی وی بنا عوام کی آواز،سیوریج سسٹم کی صفائی کا کام شروع کرادیاگیا

یوسی چیرمین حاجی محمد علی نے ترجیحی بنیادوں پر گٹر اور نالیوں کی صفائی کا کام شروع کرادیا ہے

میرپورخاص،باغی ٹی وی(نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) باغی ٹی وی کی نشاندہی پر یوسی چیرمین حاجی محمد علی نے ترجیحی بنیادوں پر گٹر اور نالیوں کی صفائی کا کام شروع کرادیا ہے،گذشتہ روز اہلیان محلہ نے باغی ٹی وی کے نامہ نگارسید شاہزیب شاہ کو اپنے وارڈ کا وزٹ کرایا، جس کے بعد یوسی چیئرمین حاجی محمد علی نے فورا ایکشن لیتے ہوئے آج اپنا وعدہ پورا کردیا اہل محلہ کا یوسی چیئرمین حاجی محمد علی نے باغی ٹی وی کے نامہ نگارسید شاہزیب شاہ کا شکریہ ادا کیا،

واضح رہے کہ باغی ٹی وی کی جانب سے میرپورخاص شہر میں صفائی کے معاملات پرایک سروے شروع کیا گیا ہے ، آپ بھی اپنے علاقے کے صفائی کے معاملات اطمنان بخش نہیں سمجھتے تو میرپورخاص کے لئے اس نمبر پہ رابطہ کریں ۔03153073154

Leave a reply