خبردار : ڈرائیور غلطی نہ کریں ورنہ ڈرون پکڑلیں گے ، نئی ٹیکنالوجی نے تہلکہ مچادیا

0
29

سپین : خبردار غلطی نہ کرنا ورنہ ڈرائیورز کو ڈرون پکڑلیں گے اور پھر ہوا بھی ایسے ، اطلاعات کے مطابق یورپی ملک سپین میں دورانِ ڈرائیونگ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کو پکڑنے کے لیے ڈرون میدان میں آ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی ملک سپین کے جزیرے کینری میں پولیس کی جانب سے ڈرون کا استعمال شرع کر دیا گیا ہے جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پرنظر رکھیں گے اور ساتھ ساتھ اوور ٹیکنگ اور گاڑیوں کے درمیان کم فاصلہ رکھنے جیسی غلطیاں کرنے والے ڈرائیورز کو قانون کی پکڑ میں لائیں گے۔

خبر رساں ادارے کا مزید کہنا ہے کہ ٹریفک کنٹرول کے نئے طریقہ کار میں پولیس اہلکار کیساتھ ایک ساتھی ہوگا جو ڈرون کو چلانے کے اپنے فرائض انجام دیگا۔ ڈرون سے حاصل کی گئی تصاویر کو دیکھ کر تمام معلومات موٹر سائیکل ٹریفک پولیس کو دیگا جو خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو روک سکے گا۔

یاد رہے کہ اسپین میں شروع ہونے والے اس نئے طریقہ کار کے ذریعے اب تک کئی ڈرائیورز کو پکڑا گیا ہے جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے چالان بھی وصول کیا گیا ہے

Leave a reply