دوبارہ شادی سے انکار پر سابق شوہر پر تیزاب پھینکنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا،خاتون نے اپنے سابق شوہر پر تیزاب پھینک دیا، جس کے نتیجے میں وہ شخص بری طرح جھلس گیا تھا۔۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں تیزاب گردی کے دو واقعات میں ملوث ملزمہ اور ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیاہے۔تیزاب گردی کے دونوں واقعات رواں ہفتے رپورٹ ہوئے تھے۔
جمعرات کو نیو کراچی میں پیش آیا جس میں خاتون نے مبینہ طور پر سابق شوہر پر تیزاب پھینک دیا تھا۔ تیزاب سے جھلس کر زخمی ہونے والے نوجوان کو سول برنس وارڈ میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ متاثرہ نوجوان کا چہرہ، سینہ اور جسم کے دیگر حصے تیزاب سے متاثر ہوئے ہیں۔لڑکے کے اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ متاثرہ نوجوان ملزمہ کو 9 ماہ قبل طلاق دے چکا تھا لیکن اب ملزمہ طلاق کے بعد دوبارہ شادی پر اصرار کر رہی تھی اور سابقہ بیوی نے متاثرہ نوجوان کو دو لڑکوں کے ذریعے دھوکے سے بلایا تھا اور لڑکی نے دوبارہ شادی سے انکار پر تیزاب پھینک دیا۔
ولیس کے مطابق ملزمہ لیاقت آباد میں رشتے داروں کے گھر میں روپوش تھی۔ ہفتے کو ہونے والے دوسرے واقعے میں بلدیہ ٹائون کے رہائشی سابق شوہر نے مبینہ طور پر خاتون پر تیزاب پھینک دیا تھا جس سے خاتون کا 30 سے 35 فیصد جسم جھلس گیا۔ متاثرہ خاتون کے بھائی نے دعوی کیا تھا کہ بہن کو شوہر نے واٹس ایپ پر طلاق دی تھی اور ملزم طلاق دینے کے بعد بھی تنگ کر رہا تھا۔بھائی نے بتایاکہ میاں بیوی ملکر ٹک ٹاک بناتے تھے۔ شوہر نے میری بہن کو ٹک ٹاک بنانے سے منع کیا۔ صبح بہن گھر سے نکلی تو ملزم نے تیزاب پھینک دیا۔ دونوں واقعات میں ملوث ملزمہ اور ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

Shares: