ڈاکٹریاسمین راشد صاحبہ ! جوبات دل میں ہوتی ہے وہ زبان پرآہی جاتی ہے ،کیایہ قوم واقعی جاہل ہے؟سوشل میڈیا پرسخت ردعمل جاری

0
51

لاہور:ڈاکٹریاسمین راشد صاحبہ ! جوبات دل میں ہوتی ہے وہ زبان پرآہی جاتی ہے ،کیایہ قوم واقعی جاہل ہے؟سوشل میڈیا پرسخت ردعمل جاری ہے ، اطلاعات کے مطابق ڈاکٹریاسمین راشد کی طرف سے لاہوریوں‌کوجاہل کہنے کا معاملے پرسخت ردعمل کا سلسلہ ابھی رکا نہیں‌بلکہ اس میں‌ تیزی آرہی ہے


باغی ٹی وی کے مطابق اس وقت ایک وڈیوپرسوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون ڈاکٹریاسمین راشد سے بہت خوبصورت انداز میں مخاطب ہوتے ہوئے کچھ باتوں‌کا خوبصورت انداز میں جواب دیتی ہیں‌

یہ خاتون ڈاکٹریاسمین راشد کو مخاطب ہوتے ہوئے کہتی ہیں کہ آپ نے کہا کہ یہ قوم جاہل ہے توآپ نےٹھیک کہاکیوں کہ اس سے پہلے کرونا وائرس کے پھیلاوکے آغازمیں وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ یہ ایک فلو کی قسم ہےلیکن بعدازاں یہ ہی ایک بہت بڑا مسئلہ بن گیا اور کرونا بے قابو ہوگیا

یہ خاتون کہتی ہیں کہ محترمہ ڈاکٹریاسمین راشد صاحبہ جب آپ کہہ رہی تھیں‌کہ 90 فیصد مریض پینا ڈول کی گولی کھانےسے ٹھیک ہوجائین گے اس وقت بھی یہ قوم جاہل تھی

جب ڈاکٹرظفرمرزا کہہ رہے تھے کہ ماسک پننا ضروری نہیں مگراب لازم قراردیا جس قوم کو یہ مختلف قسم کی کہانیاں سنائیں‌گئیں‌یہ قوم جاہل ہے

یہ خاتون کہتی ہیں کہ قوم کو کہا گیا کہ حالات ہمارے کنٹرول میں ہیں ، جب ڈاکٹرز کہتے تھے کہ لاک ڈاون ہونا چاہیے لیکن کسی نے نہ سنی اب پھروہی لاک ڈاون لگا دیا گیا ہے

عید سے قبل بازارکھول دیئے گئے اورذمہ دارعوام کو ٹھہرایا گیا پھرکہتے ہیں‌کہ یہ قوم جاہل ہے ، بات سچ یہ ہےکہ جیسے عوام ویسے حکمران توپھرآپ بھی تو جاہل ہوئے

Leave a reply