ڈاکٹروں نے فضائی آلودگی اور بالوں کا آپس کا تعلق بتادیا
جنوبی کوریا:جنوبی کوریائی ماہرین طب نے نئی تحقیق سے آگاہ کرکے ایک خاص مرض کے حامل افراد کی توجہ اپنی طرف مبذول کروالی ، اطلاعات کے مطابق نئی تحقیق سے یہ بات عیاں ہوئی ہے کہ بالوں کے گرنے کی اہم وجوہ میں اب فضائی آلودگی کو بھی شامل کیا جائے کیونکہ اس سے بالوں کی افزائش کا نظام متاثر ہوسکتا ہے۔
پانی کے بغر زندہ رہنےوالی مچھلی ، دیکھتے ہی ماردو ، جارجیائی ماہرین کی تجویز
بالوں کے گرنے کے حوالے سے جاری تحقیق میں فیوچر سائنس ریسرچ سینٹر کے پروفیسر ہیوک چل کوون اور ان کے ساتھیوں نے یورپی اکادمی برائے ڈرماٹولوجی اینڈ وینیرولوجی کی اٹھائیسویں کانفرنس میں اپنی تحقیقات پیش کی ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ ہوا میں موجود پی ایم 10 ذرات اور ڈیزل کے بخارات اس اہم پروٹین کو کم کردیتے ہیں جو بالوں کی افزائش کے لیے ضروری ہوتا ہے، اس پروٹین کو سائنس کی زبان میں بی ’ٹا کیٹِنن‘ کہتے ہیں۔ دوسری جانب پی ایم 10 ذرات فضا میں تیرتے آلودگی کے ایسے ذرات کو کہا جاتا ہے جس کی جسامت 10 مائیکرو میٹر سے کم ہوتی ہے۔
جناب محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نسل پرستی کے سخت خلاف تھے،عیسائی مفکر
یہ بات بھی قابل غور ہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کے مرد گرتے ہوئے بالوں سےپریشان ہیں دوسری طرف سپر پاور امریکہ جیسے ملک کے 50 سال سے زائد سے زائد افراد کی 85 فیصد تعداد بالوں کے گرنے کی شکایت کرتی نظر آتی ہے۔ دوسری جانب خواتین میں بھی اینڈروجینک ایلوپیشیا سے بال جھڑنا اب ایک معمول ہوچکا ہے اور پوری دنیا میں کروڑوں خواتین اس سے متاثر ہورہی ہیں۔
میڈیکل کی زبان میں بالوں کی جڑ کے سوراخ کو فولیکل کہا جاتا ہے جہاں خاص قسم کے خلیات پائے جاتےہیں جنہیں ’ہیومن فولیکل ڈرمل پپیلا سیل کہا جاتا ہے۔ فضائی آلودگی میں شامل مختلف ذرات نہ صرف فولیکل بلکہ وہاں موجود خلیات اور پروٹین کو بھی متاثر کرتے ہیں۔جنوبی کورین ماہرین طب نے جو تازہ تحقیق کی ہے اس پر لوگوں نے بھی کان دھرنا شروع کردیئے ہیں
اللہ میری توبہ! سگی ماں نے اپنا 13 سالہ حافظ قرآن بیٹا قتل کردیا
ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ذرات والی فضائی آلودگی کا مطلب ایسی ہوا ہے جس میں مختلف ذرات بھرے ہوں اور اور تیل و ڈیزل وغیرہ کے بخارات موجود ہوں، ان میں سے کئی ذرات سانس کے ذریعے جسم کے اندر جاتے ہیں اور کئی طرح کے امراض کی وجہ بنتے ہیں۔
اب نئی تحقیق میں پروفیسر ہیوک نے ایچ ایف ڈی پی سی یعنی بالوں کے خلیات پر پی ایم 10، ڈیزل اور دیگر کثافتوں کو آزمایا ہے۔ 24 گھنٹے بعد خلیات میں کئی طرح کے پروٹین میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ اس طرح کی آلودگیاں بال گرنے کی وجہ بن سکتی ہیں۔