مظفرگڑھ میں خونخوار کتوں نے 3 بچوں پر حملہ کرکے انھیں بری طرح نوچ ڈالا،واقعے میں ایک بچہ جاں بحق اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے.مظفرگڑھ کے علاقے چوک قریشی کی بستی ملوکے والا میں خونخوار کتوں نے بکریاں چرانے والے 3 بچوں پر حملہ کردیا.ریسکیو کیمطابق کتوں کے حملے میں ایک بچہ جاں بحق اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے جنھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا.واقعے کیخلاف اہل علاقہ نے بچے کی لاش شاہجمال روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا.اہل علاقہ نے الزام عائد کیا ہے کہ واقعہ بستی میں موجود کنٹرول شیڈ کے مالکان کی غفلت کے باعث پیش آیا،انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ کنٹرول شیڈ کی مردہ مرغیاں بغیر حفاظتی انتظامات شئڈ سے باہر کتوں کو پھینکی جاتی ہیں،جس کے باعث علاقے میں خونخوار کتے ہروقت جمع رہتے ہیں.اہل علاقہ نے واقعے کا مقدمہ کنٹرول شیڈ کے مالک کیخلاف درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے.دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے.
ٹیگز: