ڈولی ٹیکس چوری میں‌ملوث ، پنجاب ریونیو اتھارٹی نے بینک منجمد کر دیا

ڈولی نے اپنے بیوٹی سیلون کے انکم ٹیکس واجبات کی ادائیگی نہیں کی ج
DOLI TIKTOKER

ٹک ٹاکر ڈولی اکثر کسی نہ کسی تنازع میں پھنسی ہوئی نظر آتی ہیں حال ہی میں وہ ایک اور تنازع میں پھنس گئی ہیں ، تازہ رپورٹس میں مطابق ڈولی ٹیکس چور نکلی ہیں اور اس کے لئے پنجاب اتھارٹی نے ایکشن لیتے ہوئے ڈولی کے بینک اکائونٹس منجمد کر دئیے ہیں. ڈولی 16 ملین کا ٹیکس ادا کرنے میں ناکام رہیں جس وجہ سے پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹک ٹاکر کے بینک اکاؤنٹ کو منجمد کرنے کا انتہائی اقدام اٹھایا ہے۔ڈولی نے اپنے بیوٹی سیلون کے انکم ٹیکس واجبات کی ادائیگی نہیں کی جس وجہ سے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹک ٹاکر کے بینک اکاؤنٹ کو منجمد کرتے ہوئے 4.4 ملین روپے کی ٹیکس وصولی بھی کی جب کہ دیگر ٹیکس کی وصولی کیلئے ٹاک ٹاکر کی پراپرٹی سمیت دیگر اکاؤنٹس کے خلاف بھی کارروائی کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔”پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق نوشین عرف ڈولی کو ٹیکس کی ادائیگی کیلئے بار بار یاد دہانی کرائی گئی ”جس کے جواب نہ ملنے پر ان کے بینک اکاؤنٹ کو منجمد کیا گیا ہے۔ڈولی کا اصل نام نوشین سعید ہے. اور وہ سوشل مٰیڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں.

دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

Comments are closed.