پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل آج بھی برقرار رہا ہے جبکہ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر 58 پیسے مہنگا ہوکر 300 روپے 22 پیسے کی تاریخی سطح پر جا پہنچا، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔اس سے قبل 11 مئی کو ڈالر 298 روپے 93 پیسے تک جا پہنچا تھا۔
تاہم دوسری جانب گزشتہ روز انٹربینک کے زیر اثر اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 3 روپے مہنگا ہوکر 315 روپے کی تاریخی سطح پر جا پہنچا۔ خیال رہے کہ نگران حکومت کے 14 روز میں انٹربینک میں ڈالر13 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 روپے مہنگا مہنگا ہوا ہے۔ صرف 8 کاروباری روز میں روپے کی قدر 3 فیصد سے زائد گرگئی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق یرونی کمپنیز پر ڈالرز میں منافع باہر لیجانے پر بھی پابندی ہٹنے اور امپورٹ پر تمام پابندیاں ختم کرنے سے روپے کی قدر پر دباؤ بڑھ گیا ہے، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا، ہنڈریڈ انڈیکس ایک موقع پر تقریباً 550 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار تک پہنچا تاہم اختتام پر کچھ کریکشن کے بعد 332 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار 750 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں صبح سے ہی تیزی کا رجحان ہے، اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا، ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک موقع پر 550 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، تاہم اختتام پر کچھ کریکشن کے بعد پی ایس ایکس کا ہنڈریڈ انڈیکس 332 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار 750 پوائنٹس پر بند ہوا۔
غریب بچے اچانک خوشی سے جھوم اٹھے، جب ایک ٹوٹا کھلونا کباڑ سے نکلا
توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہو گی
ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مجموعی طور پر 16 کروڑ 83 لاکھ 87 ہزار 355 شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 11 ارب 38 کروڑ 58 لاکھ 47 ہزار 942 روپے تھی۔ تاہم واضح رہے کہ پاکستانی بینکوں میں ڈالر کی قدر 300 روپے تک پہنچ چکی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 310 سے زائد پر فروخت ہورہا ہے۔
ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں13کروڑ ڈالرکی کمی ہوگئی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 57لاکھ ڈالرکمی کےبعد کھاتےداروں کے5ارب32کروڑڈالرہیں۔ اس طرح اسٹیٹ بینک کےذخائرساڑھے12کروڑ ڈالرکم ہوکر7ارب93کروڑڈالررہ گئے۔ مرکزی بینک کے مطابق بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں13کروڑ ڈالرکی کمی ہوئی ہے ، جس کے بعد پاکستان کے پاس13 ارب25کروڑ ڈالر کاذخیرہ رہ گیا۔








