اوقات کار کے اختتام پر ڈالر 2 روپے 2 پیسے مزید سستا ہوگیا

0
36

اوقات کار کے اختتام پر ڈالر مزید 2 روپے 2 پیسے مزید سستا ہوگیا

انٹر بینک میں آج کاروباری ہفتے کے پانچویں روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 2 روپے 2 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کمی کے بعد 219 روپے 92 پیسے پر بند ہوا۔


آج صبح اوقات کار کے شروعات میں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تھا، فاریکس انڈیکس کے مطابق آج بھی ڈالر مزید 1 روپے 69 پیسے سستا ہو گیا، تھا جس کے بعد قیمت 220 روپے 25 پیسے ہو گئی ہے۔ کاروباری ہفتےکے آخری روز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا آغازمنفی رہا، 100ا انڈیکس 13 پوائنٹس کمی سے 42 ہزار 147 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تھا اور فاریکس انڈیکس کے مطابق ڈالر مزید 2 روپے 19 پیسے سستا ہو گیا تھا، جس کے بعد ،قیمت 221 روپے75 پیسے ہو گئی تھی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں 242سےزائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جبکہ کاروبار کےدوران انڈیکس 41ہزار854 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا تھا.

خیال رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا تھا کہ 24 دنوں میں ڈالر 200 روپے تک آ جائے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر240 روپے تک گیا، پاکستان واپسی کے لیے جہاز میں بیٹھا تو ڈالر نیچے آنا شروع ہو گیا تھا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ڈالر کی قیمت پر نظر رکھنا اسٹیٹ بینک کی ذمہ داری ہے، ڈالر 24 دن میں 24 روپے کم ہو سکتا ہے۔ بہتان تراشی کرنے والا عمران خان بڑا ڈاکو ہے، ڈالر کو 200 روپے سے کم پر لاؤں گا. ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط اور پروگرام مکمل کریں گے، اکتوبر میں پٹرول پر 5 روپے لیوی لگنا تھی جو نہیں لگی، آئی ایم ایف پروگرام جون تک رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ڈی ویلیو ایشن کے خلاف رہا ہوں، مہنگائی کی شرح 12 سے 14 فیصد تک لے کر آئیں گے، گزشتہ پیر سے لے کر ابتک ڈالر 18 روپے کم ہو چکا ہے۔

پشاور پرائمری ٹیچرز احتجاج؛ متعدد اساتذہ کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج
پاکستان دوطرفہ تجارت اور جرمن منڈیوں تک برآمدات کی رسائی کا خواہاں ہے. وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
عمران خان کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے 30 ہزار سیکیورٹی اہلکار تیار
سارہ انعام قتل کیس،ملزم کی والدہ کی درخواست ضمانت،سماعت ملتوی
ڈینگی کے وار جاری، اسلام آباد،پنجاب ،خیبر پختونخوا میں مریضوں میں اضافہ
ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس،عدالت نے شعیب شیخ کو ایک اور موقع دے دیا
نو ماہ کے دوران 212 گینگ کے 4 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار

Comments are closed.