اقتداراور ہوس کا غلام عمران دوسروں کو غلام کہہ رہا. وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

0
108

اپنی انا،ہیروں ،اقتداراور ہوس کا غلام عمران دوسروں کو غلام کہہ رہا. وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہنا ہے کہ؛ عمران خان روز جھوٹ بول کر ہمیں تھکا دیتا ہے. اور عمران خان روز جھوٹ بول کر لوگوں کو بیوقوف بناتا ہے. جبکہ اس نے پورے ملک میں4 سال معیشت اور روز گار کے ساتھ کھیلا، جو لوگ ان کی بات سنتے ہیں وہ ان سے فائدہ اٹھاتا ہے، اس نے ملک میں افراتفری پھیلائی، اور معاشرہ کا چہرہ تباہ کر دیا ہے.

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان ملک کودیوالیہ کرنے کے ہدف کے قریب پہنچ چکا تھا جو مکمل نہیں ہوا. بلوچستان کے الیکشن میں خریدوفروخت کی گئی، اور عمران خان کہتے تھے جو ہارس ٹریڈنگ کرتا ہے وہ شرک کرتا ہے، اور آج کی آڈیو لیکس سےپتہ چلا کہ عمران خان خود شرک کر رہے ہیں.

ان کے مطابق: یہ ان لوگوں کیلئے لمحہ فکریہ جو عمران خان کی بات سنتے ہیں جبکہ باہر امریکہ کی غلامی نامنظور،اندر کمرے میں امریکا کا نا م نہیں لینا اور آڈیو میں عمران خان ارکان اسمبلی کو خریدنے کی چال چل رہے ہیں، جبکہ عمران خان کا وطیرہ ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگیں.
انہوں نے کہا؛ عمران خان نے عالمی سطح پر پاکستان کو شدیدنقصان پہنچایا، اور ایک اور آڈیو ایک اور تھپڑ،محسوس کرنے کی بات ہے، جبکہ عمران خان کو ملک سے کوئی سروکار نہیں،اسکو اپنی انا عزیز ہے، ہارس ٹریڈنگ کو شرک کہنے والے عمران کی اپنی آڈیو سامنے آچکی ہے عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے حلف سے غداری کی ہے. مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز کے حوالے سے عدالتی فیصلہ میرٹ پر ہوا ہے کیونکہ پانامہ میں نواز شریف کا نام تھا اور نہ ہی مریم نواز شریف کا نام تھا.

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ؛ یہ شخص اپنے اقتدار اور کرسی کا غلام ہے، فارن ایجنٹ کے مقاصد کچھ اور تھے، ان کا ایجنڈا نامکمل ہے اور ان کا مقصد ملک کو4حصوں میں تقسیم کرنا اور ملک کا دیوالیہ کرنا تھا، جبکہ عمران خان کے ہاتھوں سے جب سے اقتدار گیا ہے تو ان کی ملک کے ساتھ دشمنی شروع ہو گئی ہے .
انہوں نے عمران خان پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ؛ عمران خان نے 2018کے الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی تھی سینیٹ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اپنی پارٹی کے الیکشنز میں بھی خریدوفروخت کی، جبکہ عمران خان کو جب تحریک عدم اعتماد کا پتہ چلا تو کہا کہ میں نے5ایم این ایز خرید لئے ہیں، اور ہم پہلے بھی کہتے تھے کہ ان تمام چیزوں کا ماسٹر مائنڈ عمران خان خود ہے.

ان کا کہنا تھاکہ بند کمرے میں کہا 5 ایم این اے خرید لئے ہیں اور باہر کہتے ہیں کہ ہارس ٹریڈنگ شرک ہے، آج بات کر رہے ہیں کہ ہم آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ پتہ لگانا چاہیے وہ پانچ ایم این اے کون تھے جنہیں خریدا گیا تھا ۔
پشاور پرائمری ٹیچرز احتجاج؛ متعدد اساتذہ کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج
پاکستان دوطرفہ تجارت اور جرمن منڈیوں تک برآمدات کی رسائی کا خواہاں ہے. وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
عمران خان کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے 30 ہزار سیکیورٹی اہلکار تیار
سارہ انعام قتل کیس،ملزم کی والدہ کی درخواست ضمانت،سماعت ملتوی
ڈینگی کے وار جاری، اسلام آباد،پنجاب ،خیبر پختونخوا میں مریضوں میں اضافہ
ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس،عدالت نے شعیب شیخ کو ایک اور موقع دے دیا
نو ماہ کے دوران 212 گینگ کے 4 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار

Leave a reply