انٹربینک؛ کاروبار اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 283.88 روپے ریکارڈ

0
56
dollar

انٹربینک؛ کاروبار اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 283.88 روپے ریکارڈ

ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج معمولی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ انٹربینک میں کاروبار اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 283.88 روپے ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ آج 4 پیسے کم ہوا ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 283.92 روپے پر بند ہوا تھا۔ علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 289.50 روپے پر برقرار ہے۔

جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 160 پوائنٹس اضافے سے 42087 پر بند ہوا اور کاروباری دن میں 100 انڈیکس 333 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، ہنڈریڈ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 42171 رہی۔ بازار میں آج 28 کروڑ 98 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 10 ارب 17 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 27 ارب روپے بڑھ کر 6342 ارب روپے ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت آج 1700 روپے بڑھی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 22 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونا 1457 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 90 ہزار 929 روپےکا ہے، عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالراضافےسے2015 ڈالرفی اونس ہوگیا ہے۔

Leave a reply