ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں ایک روپے سڑسٹھ پیسے کااضافہ ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/Szwjztp04u#SBPExchangeRate pic.twitter.com/NFuoY1Rvhq
— SBP (@StateBank_Pak) July 17, 2023
اعداد و شمار کے مطابق روپے کی قدر تنزلی کے بعد ڈالر 277 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 279 روپے 26 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.60 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پرویز خٹک کی جانب سے نئی پارٹی بنائے جانے پر عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
ایشیا کپ سے متعلق معاملات طے پا گئے، میگا ٹورنامنٹ کا آغازکہاں سے ہوگا؟
3 ماہ تک سمندر میں کچی مچھلی کھا کر اور بارش کا پانی پی کر زندہ رہنے والا شخص
تحریک انصاف کے 44 اور ہمارے 14ماہ کا جائزہ لیا جائے،مریم اورنگزیب
توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی
ادھر دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر تین روپے مہنگا ہو گیا اور قیمت 283 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق درآمدی اوربیرونی ادائیگیوں کیلئے ڈالرکی طلب بڑھنے سےڈالرمہنگا ہوا، علاوہ ازیں یورو کی قیمت 313 روپے، جاپانی ین 2 روپے، برطانوی پاؤنڈ 365 روپے، سعودی ریال 74 روپے، ملائیشین رنگٹ 61 روپے، بھارتی روپے 3.4 روپے، قطری ریال 76 روپے کا ہو گیا ہے۔
علاوہ ازیں ادھر ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے ، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت دو امریکی ڈالر کے بعد 1957 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے بڑھ کر 214800 روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر دس گرام سونے کا بھاؤ 1371 روپے سے بڑھ کر 184156 روپے ہو گیا ہے۔ تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قدریں بالترتیب 2650 روپے اور 2271.94 روپے ہو گئی ہے۔