انٹربینک میں ڈالر 51 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 8 روپے مہنگا

0
30
dollar

انٹربینک میں ڈالر 51 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 8 روپے مہنگا

انٹربینک میں ڈالر 51 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 8 روپے مہنگا ہوگیا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 286 روپے 19 پیسے ہے۔ انٹربینک کے گذشتہ کاروباری روز ڈالر 285 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے مہنگا ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاو 308 روپے ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج مثبت دن رہا جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100انڈیکس 314 پوائنٹس اضافے سے 41667 پر بند ہوا۔ حصص بازار میں آج 14 کروڑ 51 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 68 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 53 ارب روپے بڑھ کر 6330 ارب روپے ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
ادھر دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی ایک ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 30 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔ دس گرام سونا بھی 857 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 97 ہزار 531 روپے کا ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں سونا 8 ڈالر کمی کے بعد 1940 روپے فی اونس ہو گیا ہے۔

Leave a reply