ڈالرکی پھراونچی پرواز،معاشی حالات پریشانی کا سبب بننے لگے

0
30

کراچی: انٹربینک / ڈالر مزید مہنگا اور روپیہ کمزور، ڈالر کی قدر میں مزید 2 روپے 44 پیسے کا اضافہ ہو گیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 202 روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا، ڈالر 200.06 سے بڑھ کر 202.50 روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 204.50 سے زائد کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز پیٹرول کی ڈبل سنچری کے بعد ڈالر کی بھی دوبارہ ڈبل سنچری ہو گئی تھی، انٹربینک میں ڈالر 2.38 پیسے مہنگا ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 200.30 کا ہوگیا تھا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 201 روپے میں فروخت ہورہا تھا۔

سات جون بروز منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں بھونچال آگیا اور ڈالر3روپے 94پیسے مہنگا ہوا تاہم دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 202.83 روپے کا ہوگیا۔

اس سےقبل انٹربینک میں ڈالر تاریخ میں پہلی بار204روپے کا ہوا۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 3.50 روپے کے اضافے سے 204.50 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

اس سے قبل 6 جون کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 14پیسے اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 200 روپے 6 پیسے ہوگئی تھی۔

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بڑھتی قدر اور سونے پر سرمایہ کاری بڑھنے کی وجہ سے ملک میں سونے کے بھاؤ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

منگل کے روز بین الاقومی مارکیٹ میں فی اونس سونا 5 ڈالر کمی کے بعد ایک ہزار 849 ڈالر ہوگیا تاہم عالمی مارکیٹ کے برعکس مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا مزید ایک ہزار 250 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 43 ہزار 250 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 72 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 22 ہزار 814 روپے ہوگئی.

ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر،اوپن مارکیٹ میں ڈالر205 روپے کا ہو گیا

سونے کے مقابلے میں چاندی کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا اور منگل کو فی تولہ چاندی ایک ہزار 570 جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت ایک ہزار 346 روپے رہی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر پاکستانی روپے پر دباؤ برقرار رکھے گا۔ آئی ایم ایف اور دیگر ذرائع سے قرض کی وصولی کی واضح صورت حال تک ڈالر کی قدر میں نمایاں گراوٹ مشکل نظرآرہی ہے۔

وفاقی کابینہ کی چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کے حصول کی منظوری

ماہرین کا خیال ہے کہ ڈالرکے بڑھنے اورروپے کی قدر گرنے میں ایک سبب یہ بھی ہے کہ امپورٹس کی وجہ سے بہت دباو ہے،دوسری وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں بھی ایک بڑی وجہ ہے

ماہرین معیشت کا کہنا ہےکہ تیل کےلیے ایڈوانس پے منٹ بھی ایک بڑا مسئلہ ہے ، اس کے ساتھ ساتھ ماہ جون میں ادائیگیوں کا حجم بھی بڑھ گیا ہے جوپاکستانی روپے پر بہت دباوکی صورت حال اختیار کرگیا ہے

چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستان کا 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ری فنانس

اس کے ساتھ ساتھ ماہرین کا یہ بھی خیال ہے کہ عالمی کساد بازی بھی پاکستان معاشی بدحالی کا سبب بن رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ڈالراب پھربڑی تیزی کے ساتھ اوپر کو جارہا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ ادائیگیوں کے لیے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور روپے کی بے قدری بھی پاکستانی معیشت کے لیے ایک خطرناک مسئلہ ہے

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بڑی تیزی سے گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر بھی اس کی ایک بڑی وجہ ہے

یہ بھی کہا جارہاہے کہ عالمی سطح پر سفرکرنے کے حوالے سے ڈالرکا استعمال بھی ایک وجہ ہے اس کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف اور چین سے ملنے والی رقم کی تاخیر ہے جس کے ملنے کی صورت میں‌معاملات میں وقتی طور پرحالات کے بہتر ہونے کی امید ہے

Leave a reply