ڈالر کی تاریخی بلندی معاشی تباہی کے طوفان کی علامت ہے، شہباز شریف

شہبازشریف وزیراعظم تودوراب وہ ایم این اے بھی نہیں بن سکتے

ڈالر کی تاریخی بلندی معاشی تباہی کے طوفان کی علامت ہے، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا ڈالر کی تاریخی بلندی کو معاشی تباہی کے طوفان کی علامت قرار دے دیا

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈالر کی تاریخی بلندی اور روپے کی گرتی قدر ملک میں حکومت اور درست معاشی پالیسی نہ ہونے کا ثبوت ہے جب وزارت خزانہ اپنے مشیر خزانہ کے بیان کی تردید کرے، جھوٹے اعدادوشمار دئیے جائیں تو پھر معیشت کا ایسے ہی دھڑن تختہ ہوتا ہے ریکارڈ تجارتی خسارہ ملکی معاشی تباہی کے خطرناک اشارے ہیں، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کی بلند ترین سطح معاشی غلط سمت کی بین دلیل ہے قرض، مہنگائی، خسارے، ڈالر ہر چیز ریکارڈ توڑ چکی ، ملک میںاگر عوام کی منتخب حکومت ہوتی تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی ملک کو جس معاشی کھائی میں دھکیل دیاگیا ہے، جلد کچھ نہ کیاگیا تو واپسی بھی ناممکنات میں سے ایک مسئلہ بن جائے گی یکم دسمبر سے مزید قیامت خیز مہنگائی آنے والی ہے، ڈالر کی پرواز مہنگائی کی جلتی آگ پر تیل کا کام کررہی ہے معاشی تباہی جوہری پاکستان اور اس کے سلامتی کے مفادات کے لئے زہرقاتل ہے، خدارا آنکھیں کھولی جائیں معاشی تباہی سے ایسا طوفان اٹھے گا جس میں ہم فاٹف اوردیگر درپیش مسائل بھول جائیں گے پاکستان کی محب وطن قوتیں معاشی وعوامی تباہی پر حب الوطنی کے جذبے سے سوچ بچار کریں، وقت تیزی سے گزر رہا ہے

کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

ڈالر نے بھی تاریخ رقم کر دی

ڈالر کی قیمت میں اضافے پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی بریفنگ

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ راولپنڈی بار کونسل کے ساتھ میرا ہرانا تعلق ہے عدلیہ بحالی تحریک میں وکلا کا کردار اہم تھا ،وکلا اور بار ایسوسی ایشن کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں 19 اگست کا سیاہ دن تھاپاکستان کا خواب اور خواب کی تکمیل وکیل نے کی مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھائے جارہے ہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے یہ نعرہ ہماری پرسنلٹی کا حصہ ہے مقبوضہ کشمیر میں کیمرے اور میڈیا بند ہے ظلم اور بربریت کی تاریخ رقم کی جا رہی ہے ظلم کی انتہا ہوجائے کشمیری اپنے حق سے پیچھے نہیں ہو سکتاکشمیر پاکستان کا حصہ ہے اس فیصلے پر عمل درآمد عالمی برادری کو کرنا ہے کشمیر اور فلسطین پر عالمی برادری کی خاموشی ہر سوال کیون نہیں اٹھتا بھارت کے وزیراعظم نے پاکستان کا دورہ کرکے کشمیر کا مسئلہ بات چیت سے حل کرنے کا کہاجب نوازشریف نے مسئلہ حل کرنے کی بات کی تو نواز شریف مودی کے یار ہونے کے فتوے لگے

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی جانب سے کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،مسلم لیگ ن کی مریم اورنگ زیب پیپلز پارٹی کے نئیر بخاری کینے کشمیر کانفرنس میں شرکت کی، کشمیر کانفرنس کی صدارت صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کی جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ اور مسلم کانفرنس کے سردار عتیق بھی کشمیر کانفرنس میں شریک تھے

Comments are closed.