انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور ڈالر 229.88 روپے پر بند ہوا۔
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
آج بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور اب تک انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے تک اضافہ ہوا ہے۔انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے اور ایک ڈالر کی قیمت 233 روپے ہوگئی ہے۔
درآمدی شعبے کے لیے گیس کے نرخوں میں 82فیصد تک اضافہ
دوسری جانب لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر میاں نعمان کبیر نے کہا کہ بینکوں میں انٹر بینک ریٹ سے 10،20 روپے زائد چارج کرنے پر تشویش ہے، بینکوں کے اضافی رقم لینے سے بزنس کمیونٹی کو ایل سی کھولنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تسلسل سے کمی اور سیاسی عدم استحکام کے سبب سٹے باز زیادہ متحرک ہوگئے ہیں جبکہ وزیراعلی پنجاب کے انتخابی عمل سے متعلق عدالتی فیصلے سے موجودہ حکومت کی ساکھ کمزور ہونے سے سیاسی افق پر صورتحال مزید گھمبیر نظر آرہی ہے۔