ڈونلڈ ٹرمپ کو وزیراعظم کا فون، کیا وزیراعظم نے امریکی صدر سے مدد مانگ لی؟

0
38

ڈونلڈ ٹرمپ کو وزیراعظم کا فون، کیا وزیراعظم نے امریکی صدر سے مدد مانگ لی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورامریکی صدرٹرمپ کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے امریکی صدر کوآگاہ کیا،وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرسےمتعلق امریکی صدرکےموقف کوسراہا.

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مغربی یرغمالیوں کی افغانستان میں رہائی مثبت پیشرفت ہے،پاکستان کو خوشی ہے رہا ہونے والے مغربی یرغمالی محفوظ اورآزاد ہیں،امریکی صدر نے مثبت نتیجے میں سہولت دینے کی پاکستان کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا

امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے پرامن اور مستحکم افغانستان کیلئے افغان امن ومفاہمتی عمل میں آگےبڑھنےکے عزم کا اعادہ کیا،دونوں رہ نماؤں نے افغان امن عمل کے مشترکہ مقصد کے فروغ کیلئے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا،

وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 80 لاکھ سے زائد کشمیری شہریوں کے محاصرے کو 100 روز سے بھی زیادہ گزر گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس حوالے سے سرگرمیوں اور مصالحتی پیشکش کی تعریف کی اور اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جموں کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے حل کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔

نیویارک اور واشنگٹن میں گزشتہ ملاقاتوں کو یاد کرتے ہوئے دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ تعاون اور کثیر الجہتی شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں،گزشتہ دنوں افغان طالبان نے اپنے تین قیدیوں کے بدلے 2 غیر ملکی پروفیسرز کو رہا کیا ہے جس کا پاکستان نے خیرمقدم کیا تھا۔ امریکی صدر وزیراعظم عمران خان سے کشمیر پر ثالثی کے حوالہ سے پیشکش کر چکے ہیں لیکن بھارت انکاری ہے

Leave a reply