دونوں ملکوں کے تعلقات کو بڑھنے دیں،شاہد آفریدی کی مودی سے درخواست
سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو بڑھنے دیں- دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کو چلنے دیں۔
باغی ٹی وی : پاکستان اور بھارت کے تعلقات بدستور خراب ہیں۔ خراب تعلقات نے ہر چیز کو متاثر کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سیریز نہیں ہو رہے ہیں۔ بھارت اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں صرف آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوتی ہیں۔ تاہم اس بار ایشیا کپ کے حوالے سے بھی دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان تنازع جاری ہے۔
ایشیا کپ2023 :اس بار بھارت سے 2011 کا بدلہ لینا ہے،شعیب اختر
قطر میں کھیلی گئی لیجنڈز لیگ کے دوران بھارتی صحافی کی جانب سے شاہد آفریدی سے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سے متعلق سوال پوچھا گیاجس پرشاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نریندر مودی سے درخواست کروں گا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو بڑھنے دیں، کرکٹ کو چلنے دیں تاکہ ہم انجوائے کرسکیں، میری ہمیشہ سے خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ ہو، پاکستان اور بھارت ہمسایہ ملک ہیں لہٰذا دونوں کے درمیان رابطے اور تعلقات ہونے چاہیے۔
ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے پاکستان آنےکےفیصلےسےمتعلق بھارتی وزیر کا موقف تبدیل
آفریدی نے کہا کہ ابھی حال ہی میں کئی عالمی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی بھارت میں سیکیورٹی کا خطرہ تھا اس کے باوجود دونوں ممالک کی حکومتیں اجازت دیں تو ہن بھارت کا دورہ ضرور کریں گے-
شاہد آفریدی نے پی سی بی کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ پی سی بی آگے کی طرف دیکھتا ہے اور پی سی بی کی خواہش ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے یا پاکستانی ٹیم کو بھارت بلایا جائے، میں نے پی سی بی کا کبھی کوئی ایسا بیان نہیں دیکھا جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف کوئی بات کی گئی ہو لیکن بھارتی بورڈ فیصلے لینے سے پہلے کم ازکم پاکستان بورڈ سے تو بات کر ے، جب ان معاملات میں سیاست کو بیچ میں لایا جائے تو مسائل پیدا ہوتے ہیں۔