پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے افغان کرکٹ ٹیم کا اعلان

0
60

افغانستان نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ،لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے مایہ ناز آل راؤنڈر راشد خان افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

باغی ٹی وی: پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 24 سے 27 مارچ تک شارجہ میں کھیلی جائے گی، اس سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت شاداب خان جب کہ افغانستان ٹیم کی قیادت راشد خان کریں گے۔

ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے پاکستان آنےکےفیصلےسےمتعلق بھارتی وزیر کا موقف تبدیل

ان کے علاوہ رحمان اللہ گرباز، ابراہیم گرباز، عثمان غنی، صدیق اللہ اٹل، نجیب زردان، محمد نبی، کریم جنت، افسر زئی،عظمت اللہ عمر زئی، گلبدین نائب، شرافت دین اشرف، مجیب الرحمان، نور احمد، فضل الحق فاروقی، فرید ملک اور نوین الحق شامل ہیں۔

افغان کرکٹ بورڈ نے اوپنر حضرت اللہ زازئی اور مڈل آرڈر بلے باز رحمت شاہ کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا ہے-

سیریز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے افغان کرکٹ بورڈ کے ایگزیکٹو نصیب خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے سلیکٹرز نے دستیاب بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، سیریز کیلئے ہماری ٹیم کیمپ میں بہت محنت کررہی ہے ۔

قطرمیں کھیلی گئی لیجنڈ لیگ کا ٹائٹل شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نےاپنے نام …

دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عباس آفریدی کو افغانستان سے سیریز میں منتخب نہ کیے جانے پر حیران ہیں مدثر نذر نے کہا ہے کہ عمدہ پرفارمنس کے بعد بھی عباس آفریدی کو منتخب نہ کیے جانے پر حیران ہوں، عبدالرزاق کے بعد پاکستان کو ابھی تک حقیقی آل راؤنڈر نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ عباس آفریدی نہ صرف 140 سے زیادہ کی رفتار سے بولنگ کرنے بلکہ پاورہٹنگ کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں، اگر توجہ دی جائے تو وہ عبدالرزاق کی طرح نام بناسکتے ہیں، نظر انداز کرنے کے بجائے ان کو حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

پی سی بی نے ٹیم آف دی پی ایس ایل 8 کا اعلان کر دیا،شاہین …

دوسری جانب لاہور میں پریس کانفرنس میں عبوری ہیڈ کوچ عبدالرحمان نے کہا کہ عباس آفریدی کی کارکردگی سب کی نظروں میں ہے،مستقبل میں ان کی ٹیم میں جگہ بنے گی-

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8میں عباس آفریدی نے سب سے زیادہ 23 وکٹیں لیں مگر افغانستان سے شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے جہاں کئی نوجوان کرکٹرز کو منتخب کیا گیا وہیں پیسر نظر انداز ہو گئے۔

ایشیا کپ2023 :اس بار بھارت سے 2011 کا بدلہ لینا ہے،شعیب اختر

Leave a reply