پتہ ہی نہیں کہ اتفاق کیا چیزہوتی ہے:مرغی کے گوشت کی آسمان کوچھوتی ہوئی قیمتیں اورقصائیوں کاردعمل
چارسدہ:پتہ ہی نہیں کہ اتفاق کیا چیزہوتی ہے:مرغی کے گوشت کی آسمان کوچھوتی ہوئی قیمتیں اورقصائیوں کاردعمل،اطلاعات کے مطابق قصائیوں نےآج دوسرے روز بھی گوشت نہ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
قصائیوں کا کہنا ہے کہ جانوروں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کے باعث گوشت کے فروخت میں نقصان ہے،ضلعی انتظامیہ جانوروں کی موجودہ نرخوں کے مطابق 450 روپے فی کلو گوشت فروخت کرنے کا سرکاری نرخ نامہ جاری کریں۔
ضلعی انتظامیہ عوام کو ارزاں نرخوں پر گوشت کی فراہمی کو یقینی بنائے،رمضان المبارک میں حکومت مہنگائی میں غریب عوام کو دیگر ممالک کی طرح 50فیصد رعایت دے۔
اے سی کا کہنا ہے کہ قصائیوں کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گےگوشت کی سرکاری نرخ 380 روپے کلو ہے ان سے زیادہ نرخ کسی بھی صورت میں نہیں ہونے دیں گے
دوسری طرف قصائیوں کا کہنا ہےکہ یہ بھی ایک مافیا ہے اوراس مافیا کا تعلق بھی بڑے بڑے سیاسی خاندانوں سے ہے جن کے بڑے بڑے مرغی فارم ہیں اوروہ غریب سے اپنی مرضی کے ریٹ مانگ کراپنی حقیقت کوقائم رکھنے میں کامیاب ہیں
ان دوکانداروں کا کہنا ہے کہ لوگوں کواتفاق سے کام لینا چاہیے اگرہم نے دوکانیں بند کرلیں اس مافیا کا مقابلہ کرنے کے لیے کیا لوگ دو تین ہفتے مرغی کے گوشت سے دورنہیں رہ سکتے
ان کا کہنا تھا کہ اگرعوام اتفاق کرلے اوربائیکاٹ کردے توچند دنوں میں یہ مافیا زمین بوس ہوجائے گا ، قیمیں تو کم ہونا الگ مسئلہ یہ لوگوں کومفت گوشت دینے کے لیے منتیں کریں گے لیکن اس کےلیے اتفاق ضروری ہے