شاہ جی مکمل لاک ڈاون نہ کریں غریب لوگ متاثرہوں گے:وزیراعظم سید مراد علی شاہ کی منتیں کرنے لگے

0
50

اسلام آباد:شاہ جی میری جان بھی حاضر:مکمل لاک ڈاون نہ کریں غریب لوگ متاثرہوں گے:وزیراعظم سید مراد علی شاہ کی منتیں کرنے لگے ،اطلاعات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان نے آج چاروں صوبوں‌ کے وزرائے اعلیٰ سے ویڈیو لنک گفتگو کے درمیان‌ اہم گفتگو ہوئی

اس دوران وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناب شاہ جی سچ یہ ہے کہ ہم مکمل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے، مکمل لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوگا،

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے دو ہفتوں کے لاک ڈاؤن کی تجویز دی لیکن ہم مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کی ہدایت کی۔ اس دوران وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہم مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے لہٰذا ایس او پیز میں غفلت نہ برتی جائے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ سندھ حکومت نے دو ہفتوں کے لاک ڈاؤن کی تجویز دی لیکن ہم مکمل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے، مکمل لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوگا۔

Leave a reply