رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر کسانوں اور شوگر ملز مالکان دونوں کے حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائےگا،کسانوں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی،ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں اور انکے لواحقین کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہاہے
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمدوزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر کسانوں اور شوگر ملز مالکان دونوں کو کہا کہ آپ کے حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائےگا،کسانوں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل سارا لونی کے ہمراہ ہداشوگر مل سانگلہ ہل میں شوگر ملز مالکان کی طرف سے کسانوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ گنے کے کاشتکاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کررہی ہے ، کاشتکاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، ملز مالکان کی طرف سے کاشتکاروں کو رقم کی بروقت ادائیگی کے لیے بہترین اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے ملز مالکان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں سے گنے کی خریداری حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ریٹوں کے مطابق کی جائے اور کسانوں کو بروقت ادائیگیاں کی جائیں اگر کسانوں کی طرف سے کسی قسم کی شکایت موصول ہو تو فوری طور پر ملز مالکان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے عوام الناس کو طبی سہولیات اور ادویات کی مفت فراہمی کا جائزہ لینے کے حوالے سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سانگلہ ہل کا بھی دورہ کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے ہسپتال کی صفائی ستھرائی ، سیکورٹی ادویات کے سٹاک سمیت مریضوں اور انکے لواحقین کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیااور اس میں مزید بہتری لانے کے لیے ہسپتال انتطامیہ کو ہدایات جار ی کیں۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کا ویژن عوام کوصحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے اس مقصد کے لیے ضلع بھر کے بنیادی مراکز صحت،ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں انتظامات اور سہولیات کی خصوصی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،سستی اور کاہلی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ،ڈاکٹرزو دیگر ہسپتالوں کا عملہ اپنی ڈیوٹی کو سو فیصد یقینی بنائیں۔

Shares: