دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی
دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی
پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کو درندوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے ،شیخوپورہ کے نواح بھیکی کے علاقے میں تین ڈاکوں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران ماں باپ کو باندھ کر ان کے سامنے بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ڈاکو کاشتکار کے گھر سے نقدی اور زیورات بھی لوٹ کر لے گئے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے اورتفتیش کے دوران ملزمان کی جانب سے اعتراف جرم بھی کر لیا گیا ہے
پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ بھیکی کی حدود میں نواب کوٹ کے علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جبکہ تین ملزمان کا تعلق بھی اسی گاﺅں سے ہے ڈاکوں نے دوران ڈکیتی والدین کو رسیوں سے باندھ کر بیٹی کو اجتماعی نشانہ بنایا جو عالمہ اور حافظہ بھی ہے ملزمان پہلے بھی ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطوب تھے ڈاکووں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے مزید تفتیش کاسلسلہ ابھی جاری ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شیخوپورہ میں دوران ڈکیتی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔ متاثرہ خاتون کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے انصاف فراہم کیا جائے۔
@MumtaazAwan
ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی
لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی
لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی
شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے
لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج
شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز